Inquilab Logo

؍۲۰؍سالہ کریئر کے دوران ڈریسنگ روم میں اتنا سکون نہیں دیکھا

Updated: July 01, 2022, 1:19 PM IST | Agency | Birmingham

انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن نے کہا کہ کھلاڑیوں میں زبردست اعتماد نظر آرہا ہے

James Anderson.Picture:INN
انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمس اینڈرسن۔ تصویر: آئی این این

انگلینڈ کے سرکردہ گیند باز جیمس اینڈرسن نے ہندوستان کیخلاف پانچویں ٹیسٹ سے قبل جمعرات کو کہا کہ انہوں نے اپنے ۲۰؍سالہ بین الاقوامی کریئر میں ’’ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ایسا سکون کبھی نہیں دیکھا۔‘‘ اینڈرسن نے کہا کہ میں اس سے پہلے کبھی ایسے ڈریسنگ روم میں نہیں رہا جہاں ہم نے مشکل پچ پر ۳۰۰(۲۹۹) رنوں کا تعاقب کیا ہو۔ ہر کوئی اتنا پُرسکون تھا کہ ہم یہ ہدف حاصل کرہی لیں گے۔ میں نے ۲۰؍سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ’’ آپ کو ہمیشہ کچھ لوگ گھبرائے ہوئے ملتے ہی ہیں لیکن ایک  سے ۱۱؍ نمبر تک کے کھلاڑی اور تمام عملہ صبر اور اعتماد سے بھرے ہوئے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ یقین کام آ سکتا ہے۔ ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی ہیں۔ ہم ان کے اعتماد اور تجربے کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، میرے خیال میں یہ ان  کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔   واضح رہے کہ گزشتہ دنوںانگلینڈ نے جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو گزشتہ پیر کو ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں  تین صفرسے شکست دی تھی۔اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ خوفناک ہے جس طرح انگلینڈ نے بلے بازی کی۔ میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی میرے خلاف اس طرح کی بیٹنگ کرے۔ میں نے سوچا کہ نیوزی لینڈ نے ایمانداری سے اچھی  بولنگ کی، خاص طور پر اس اسپیل میں جب اس نے ۵۵؍ رنوں کے عوض ہمارے ۶؍ وکٹ لئے۔ یہ میں نے دیکھا ہے کہ یہ سب سے بہترین اوپننگ اسپیل تھا لیکن ہمارے بلے بازوں میں اس وقت جو اعتماد ہے، وہ غضب کا ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ گزشتہ سال شروع ہونے والی سیریز کا حصہ ہے جسے ہندوستانی کیمپ میں کورونا کے کچھ معاملے سامنے آنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔اس میچ کے تعلق سے جیمس اینڈرسن نے کہا کہ ہندوستان ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہمیں اپنے گھریلو میدان پر کھیلنے کا فائدہ ہوگا اور ہم میچ جیتنے کی پوری کوشش کریںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK