Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاپان اوپن: پی وی سندھو سیمی فائنل میں، چینی اسٹار چن یوفے سے مقابلہ

Updated: July 17, 2026, 9:03 PM IST | Tokyo

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جاپان کی نوزومی اوکوہارا کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہونے کے بعد جاپان اوپن ۲۰۲۶ء کے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، جہاں ان کا مقابلہ چین کی سابق اولمپک چمپئن اور موجودہ عالمی نمبر چار چن یوفے سے ہوگا۔

P V Sindhu.Photo:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جاپان کی نوزومی اوکوہارا کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہونے کے بعد جاپان اوپن ۲۰۲۶ء کے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، جہاں ان کا مقابلہ چین کی سابق اولمپک چمپئن اور موجودہ عالمی نمبر چار چن یوفے سے ہوگا۔ ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل اوکوہارا کے ہٹنے کے باعث بغیر کسی بیڈمنٹن کھیلے  منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں سندھو کو واک اوور مل گیا۔ اس سے قبل سندھو نے عالمی نمبر پانچ چینی کھلاڑی ہان یو کو شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی تھی۔دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ سندھو کے لیے چن یوفے ایک سخت حریف ثابت ہوں گی۔ دونوں کے درمیان اب تک ۱۴؍ مقابلے ہو چکے ہیں جن میں چن یوفے کو ۶۔۸؍ کی برتری حاصل ہے جبکہ سندھو اپنے آخری چار مقابلوں میں ان سے شکست کھا چکی ہیں۔ سندھو نے چن یوفے کے خلاف آخری کامیابی ۲۰۱۹ء بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں حاصل کی تھی۔

 

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی نے خدشات بڑھا دیے


چن یوفے اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ۲۰۲۶ء کے تمام نو ٹورنامنٹس میں کم از کم سیمی فائنل تک رسائی کر چکی ہیں۔ انہوں نے جنوری میں انڈونیشیا ماسٹرز کا خطاب بھی جیتا تھا۔یہ رواں سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور میں سندھو کا تیسرا سیمی فائنل ہوگا۔ اس سے قبل وہ ملائیشیا اوپن اور آسٹریلیا اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں، تاہم ابھی تک کسی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ ۲۰۲۴ء سید مودی انٹرنیشنل کا خطاب جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو ۱۱؍سال مکمل، سلمان خان فلمز نے جشن منایاس


سندھو اس وقت جاپان اوپن میں باقی رہ جانے والی واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ لکشیا سین اور آیوش شیٹی ابتدائی مرحلے میں باہر ہو گئے، جبکہ ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پہلے ہی میچ کے دوران انجری کے باعث دستبردار ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK