Inquilab Logo

جسپریت بمراہ ٹیسٹ کے نمبروَن گیندباز

Updated: February 08, 2024, 11:22 AM IST | Visakhapatnam

وشاکھاپٹنم ٹیسٹ کی کارکردگی کا صلہ ملا۔ کریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کی

Jasprit Bumrah
جسپریت بمراہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کے بعد دنیا کے بہترین ٹیسٹ گیند باز بن گئے ہیں۔  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں بمراہ نے ہم وطن روی اشون اور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو ربادا کو پیچھے کرتے ہوئے  اپنے کریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی ہے۔
   وشاکھاپٹنم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ۹؍ وکٹ لینے والے تیز گیندبازبمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا اور گیند بازوں کی تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں ۳؍ مقام کی بہترین کے ساتھ ٹیم کے ساتھی روی چندرن اشون کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ آراشون ایک ہی میچ میں ہندوستان کیلئے  صرف ۳؍ وکٹ لے سکے اور ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں دو مقام گر کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقی  تیز گیندباز کگیسو ربادا بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔ بمراہ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ کرنے والے ہندوستان کے چوتھے اور پہلے تیز گیند باز ہیں۔ اس سے پہلے آر اشون، رویندر جڈیجا اور بشن سنگھ بیدی یہ کارنامہ انجام دے  چکے ہیں۔
 تیز گیندباز جسپریت بمراہ آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں چھلانگ لگانے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی نہیں ہیں، ان کے ساتھی کھلاڑی یشسوی جیسوال کو بھی  انگلینڈ کے ساتھ وشاکھاپٹنم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری بنانے کے بعد نوجوان ٹیسٹ بلے بازوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں۳۷؍ پائیدان چڑھ کر۲۹؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے تجربہ کارکپتان اور بلے باز کین ولیمسن بدستور ٹاپ پر ہیں۔خیال رہے کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 
 سری لنکا کے اسپنر پربھات جے سوریا افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میں ۸؍ وکٹ لے کر ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ۳؍ درجے چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہم وطن آسیتھا فرنانڈو افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ میں ۶؍ وکٹ لینے کے بعد ۷؍ درجے فائدے کے ساتھ ۳۴؍ ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس  چوتھے اور ہندوستان کے اکشر پٹیل( ۵؍ویں)  نے ایک مقام کی چھلانگ لگائی ۔
 آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا تازہ ترین ون ڈے بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلوی گیندباز جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ ساتھی کھلاڑی شان ایبٹ۳۵؍پائیدان کے  فائدے کے ساتھ۳۳؍  ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم  ٹاپ پر ،نوجوان شبھمن گل دوسرے، وراٹ کوہلی تیسرے اور روہت شرما چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ سین  ایبٹ۵۲؍ درجے پائیدان کے فائدے کے ساتھ ۱۸؍ ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK