Inquilab Logo

جسپریت بمراہ سری لنکا کیخلاف یکروزہ سیریز نہیں کھیل سکیں گے

Updated: January 10, 2023, 11:33 AM IST | MUMBAI

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے تیز گیندباز کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے مد نظر آرام دینے کا فیصلہ کیا

Jasprit Bumrah will have to wait longer to join the team; Photo: INN
جسپریت بمراہ کو ٹیم میں شامل ہونے کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا; تصویر:آئی این این

 ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ منگل سے سری لنکا کیخلاف شروع ہونے والی یک روزہ سیریز میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ بی سی سی آئی ان کے ساتھ `جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔ کرکٹ نیوز ویب سائٹ کرک بز نے پیر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی۔
 بمراہ ستمبر ۲۰۲۲ءسے کرکٹ سے دور تھے اور  کمر کی تکلیف کی وجہ سے وہ آئی سی سی ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ سے بھی محروم تھے۔ بمراہ کو ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ۔۲۰؍سیریز کے لئے ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا لیکن ۲؍ میچوں کے بعد ان کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی تھی۔
  واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ۳؍جنوری کو بتایا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے بمراہ کو  فٹ قرار دیا ہے۔بی سی سی آئی نے کہا تھا ’’ تیز گیندبازری ہیب سے گزرا ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے انہیں فٹ قرار دیا ہے۔ وہ جلد ہی ٹیم انڈیا کی ون ڈے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ‘‘بورڈ نے کہا تھا کہ بمراہ کو سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم اب بی سی سی آئی نے این سی اے کی سفارش پر انہیں یکروزہ سیریز میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 کرک بز نے کہا کہ یہ فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز اور اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بمراہ ۱۸؍جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی محدود اووروں کی سیریز میں کھیل سکتے ہیں۔بمراہ پہلے ون ڈے کیلئے گوہاٹی نہیں پہنچے ہیں حالانکہ روہت شرما، لوکیش راہل، وراٹ کوہلی اور شریس  ایئر جیسے سینئر کھلاڑی، جو سری لنکا کی ٹی ۔۲۰؍سیریز سے باہر ہو گئے تھے،  ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔
 سری لنکا ون ڈے کیلئے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریس  ایئر، لوکیش راہول (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، محمد سمیع، محمد سراج، عمران ملک،ارش دیپ سنگھ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK