Inquilab Logo Happiest Places to Work

جے سوریا، ڈی سلوا نے تباہی مچائی، بنگلہ دیش شکست کی دہلیز پر

Updated: June 28, 2025, 11:27 AM IST | Agency | Colombo

تیسرے دن بنگلہ دیش کے دوسری اننگز میں ۱۱۵؍رن پر ۶؍بلے باز آؤٹ ہوئے، لنکا کی گرفت مضبوط۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پربھات جے سوریا اور دھننجے ڈی سلوا (۲۔۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جمعہ کو بنگلہ دیش کی ٹیم کے دوسری اننگز میں۱۱۵؍ رن پر ۶؍ وکٹ لے کر اپنی جیت یقینی کر لی ہے۔
 سری لنکا نے جمعرات  کے اسکور ۲؍ وکٹوں پر۲۹۰؍ رن سے کھیلنا شروع کیا۔ جمعہ کی صبح سری لنکا کا تیسرا وکٹ صبح کے سیشن میں پاتھم نسانکا کی صورت میں گرا۔ پاتھم نسانکا نے ۲۵۴؍گیندوں پر۱۹؍ چوکوں کی مدد سے۱۵۸؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے کچھ دیر بعد تیج الاسلام نے کپتان دھننجے ڈی سلوا (۷؍رن ) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کوسل مینڈس کے علاوہ سری لنکا کے دیگر بلے باز بنگلہ دیش کے بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔
  پربھات جے سوریا (۱۰؍رن) کو ناہید رانا نے آؤٹ کیا۔ سونل دنوشا (۱۱؍رن)، تھرندو رتنائیکے ۱۰؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کوسل مینڈس نے۸۷؍ گیندوں پر ۸؍چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۸۴؍ رن کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے۱۱۶ء۵؍ اوورس میں۴۵۸؍ رن بنا کر ۲۱۱؍ رن کی برتری حاصل کر لی۔  بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے ۵؍ اور نعیم حسن نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ناہید رانا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی  کے لیے اتری بنگلہ دیش کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی اور۳۱؍رن  کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرس کے  وکٹ گنوا  دیئے۔انعام الحق ۱۹؍ رن  اور شادمان اسلام ۱۲؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مومن الحق ۱۵؍رن  اور نجمل شانتو ۱۹؍ کو دھننجے ڈی سلوا نے اپنا شکار بنایا۔ بنگلہ دیش کا  پانچواں وکٹ مشفق الرحیم (۲۶؍رن) کی صورت میں گرا۔ وہ پربھات جے سوریا کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ دن کا آخری وکٹ مہدی حسن میراز (۱۱؍رن) کا تھا۔  انہیں تھرندو رتنائیکے نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش ۱۱۵؍رن  کے اسکور پر ۶؍ وکٹ گنوانے کے بعد شکست کے دہلیز پر تھا۔ لیٹن کمار داس ( ناٹ آؤٹ ۱۳؍رن ) کریز پر موجود ہیں۔
 میزبان ٹیم سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا اور دھننجے ڈی سلوا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اسیتھا فرنانڈو اور تھرندو رتنائیکے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK