Inquilab Logo

پاکستانی ٹیم کیخلاف وراٹ کوہلی کی اننگز نے متاثر کیا تھا:جیمائمہ روڈریگیز

Updated: February 14, 2023, 1:06 PM IST | Cape Town

خواتین ٹیم انڈیا کی بلے بازنے کہا : ٹیم نے میچ سے قبل ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۲ء میں وراٹ کوہلی کی غیر معمولی اننگز پر تبادلہ خیال کیا تھا

Indian batsman Jemimah Rodrigues
ہندوستانی بلے باز جیمائمہ روڈریگیز

ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں اتوار کو ہندوستانی نوجوان بلے باز جیمائمہ روڈریگیز نے شاندار بلے بازی کی۔ جیمائمہ کی اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ خواتین کےٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اچھی شروعات کی۔ پاکستان کی جانب سےدیئے گئے ۱۵۰؍رن کے ہدف کے تعاقب میں جیمائمہ روڈریگیز نے۳۸؍ گیندوں پر ۸؍چوکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ ۵۳؍رن بنا کر ۱۹؍ویں اوور میں ہندوستان کو کامیاب بنایا۔ جیمائمہ روڈریگیز کو اس شاندار اننگز پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
 پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے جیمائمہ روڈریگیز نے کہا کہ انہوں نے میچ میں پرسکون رہنے کی کوشش کی اور یاد کیا کہ کس طرح ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے گزشتہ سال ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سنسنی خیز میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میچ سے قبل ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۲ء میں وراٹ کوہلی کی غیر معمولی اننگز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
 اسٹار بلےبازجیمائمہ نے کہا’’ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ ہمیشہ کچھ زیادہ ہی خاص ہوتا ہے۔ ہم نے ٹیم میٹنگ میں اس کے بارے میں بات کی۔ بڑے ہو کر ہم ہمیشہ یہ میچ دیکھتے تھے۔ مجھے ایم سی جی (میلبورن کرکٹ گراؤنڈ) میں میچ دیکھنا یاد ہے۔ جہاں وراٹ کوہلی نے ایسی غیر معمولی اننگز کھیلی۔ ہم نے اس کے بارے میں بات کی لیکن ہم وہاں سے باہر جانا چاہتے تھے اور بورڈ پر اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ہم صرف باہر جانا چاہتے تھے اور اسی شدت کے ساتھ جیسے ہمیشہ کھیلنا چاہتے تھے۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ’ ’یہ اننگز میرے لئے بہت معنی رکھتی ہےکیونکہ میں کافی وقت سے اچھا اسکور نہیں کررہی تھی۔ ایک بلے باز کے طور پر جب آپ اسکور نہیں کر رہے ہوتے ہیںتو یقیناً یہ کوئی خوشگوار وقت نہیں ہوتا۔ میں نیٹ پر بہت محنت کر رہی تھی۔ میں جانتی تھی کہ مجھے کریز پرٹک کر کھیلنا ہے، خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK