Inquilab Logo Happiest Places to Work

جو روٹ نے محمد سراج کے غصہ کو بناوٹی قرار دیا

Updated: August 04, 2025, 3:34 PM IST | London

انگلش بلے باز نے کہاکہ سراج کی جارحیت کبھی کبھی دکھاوا لگتا ہے اور حقیقت میں وہ ایک عظیم کھلاڑی ہے

Joe Root. Photo:PTI
جوروٹ۔ تصویر:پی ٹی آئی

محمد سراج ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران ہندوستانی فاسٹ بولنگ اٹیک کا باقاعدہ حصہ تھے۔ لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جانےوالے  ۵؍ویں ٹیسٹ کے چوتھے دن سراج بالکل نہیں تھکے۔ سراج مسلسل بولنگ کرتے رہے اور انگلینڈ کے بلے بازوں سے سوالات کرتے رہے۔ دن کے اختتام پر ان کی کوششیں رنگ لائیں اور انہوں نے دباؤ بنایا جس کی وجہ سے ہندوستان میچ میں واپسی کرنے میں کامیاب رہا۔
محمد سراج کی کوششوں کی پزیرائی کرتے  ہوئے جو روٹ نے سراج کو ایک `حقیقی جنگجو قرار دیا۔ انہیں لگتا ہے کہ سراج کی جارحیت کبھی کبھی دکھاوا لگتی  ہے اور حقیقت میں وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔انگلش بلے بازروٹ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ `وہ ایک فائٹر ہیں، ایک جنگجو ہیں، وہ ایک حقیقی جنگجو ہیں۔ آپ  ٹیم میں جس طرح کے  کھلاڑی چاہتے ہیں، وہ ایسا ہی رول نبھاتے ہیں۔ وہ ہندوستان کے لیے اپنا سب کچھ دینے کیلئے آمادہ رہتےہیں۔ کرکٹ میں ان کی خدمات کا انہیں کریڈٹ  دیاجانا چاہئے۔ کبھی کبھی انہیں  بناوٹی غصہ آتا ہے جسے میں صاف دیکھ سکتا ہوں۔ وہ واقعی ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور اس کے لیے بہت محنت کرتے ہیں۔ وہ بہت ہنر مند کھلاڑی ہیں، اسی لیے انہوں  نے اتنے وکٹ حاصل کئے ہیں۔‘‘
 روٹ نے مزید کہاکہ ’’ `یہ ان کے کام کی اخلاقیات اور مہارت کی سطح کی وجہ سے ہے۔ مجھے ان کے خلاف کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ بڑی مسکراہٹ ہوتی ہے اور وہ اپنی ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی پیش کرتے ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں شائقین کے لیے ان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا اور وہ کسی بھی نوجوان کھلاڑی کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK