کانگریسی لیڈر ششی تھرورنے شاہ رخ خان کو بہترین اداکارکا نیشنل ایوارڈملنےپر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومی خزانے کونیشنل ایوارڈ دیا گیا۔‘‘ شاہ رخ خان نے دلچسپ انداز میں ششی تھرور کا شکریہ ادا کیا۔
EPAPER
Updated: August 04, 2025, 8:27 PM IST | Mumbai
کانگریسی لیڈر ششی تھرورنے شاہ رخ خان کو بہترین اداکارکا نیشنل ایوارڈملنےپر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومی خزانے کونیشنل ایوارڈ دیا گیا۔‘‘ شاہ رخ خان نے دلچسپ انداز میں ششی تھرور کا شکریہ ادا کیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانےو الے شاہ رخ خان کو اپنے کریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ملنےپر کانگریسی لیڈرششی تھرور نے مبارکباد پیش کی ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو ان کی فلم ’’جوان ‘‘ (۲۰۲۳ء)کیلئے یہ ایوارڈ تفویض کیا ہے جس کی ہدایتکاری ایٹلی کمار نے انجام دی ہے۔
ششی تھرور نے شاہ رخ خان کو مبارکباد پیش کی
ششی تھرور، جو مشکل ترین لفظوں کا استعمال کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں،نے آن لائن مشکل انگریزی استعمال کرنے کے بادشاہ کا خطاب اپنے نام کیا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی تقریریں اور پوسٹس اکثر وائرل ہوجاتے ہیں۔ شاہ رخ خان کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے آسان انگریزی کا استعمال کرنے پر بھی ششی تھرور توجہ کا مرکز بن گئے۔ شاہ رخ خان کے ششی تھرور کو جواب نے ایک مرتبہ پھر ان کی حاضر جوابی ثابت کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر ششی تھرور نے شاہ رخ خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ قومی خزانے نے نیشنل ایوارڈ جیتا، مبارکباد۔‘‘شاہ رخ خان نے اس کے جواب میں لکھا کہ ’’مسٹر تھرور آسان تعریف کیلئے شکریہ۔ اس سے زیادہ لسانی اورطویل سمجھ میں نہیں آتا۔‘‘شاہ رخ خان نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنے مداحوں اور ہدایتکاروں کا شکریہ اداکرنے کیلئے ایک ویڈیو بنائی تھی۔ ۳۳؍ سال میں شاہ رخ خان کو پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ان کے علاوہ وکرانت میسی کو بھی فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کیلئے نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ رانی مکھرجی کو فلم ’’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیاگیا ہے۔سدیپتو سین کو بہترین ہدایتکار اور ثانیہ ملہوترہ کی قیادت والی فلم ’’کٹھل‘‘ کو بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔