Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی او:جے ایس ڈبلیو نے۳۶۰۰؍ کروڑروپے کے آئی پی او کا اعلان کیا

Updated: August 04, 2025, 6:54 PM IST | Mumbai

پیر کو سیمنٹ بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا کہ آئی پی او ۷؍اگست کو جاری ہوگا۔ ۱۳۹؍ تا ۱۴۷؍ فی شیئر قیمت طے کی گئی

Parth Jindal.Photo:INN
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر پارتھ جندال۔(تصویر:آئی این این)

پیر کو جے ایس ڈبلیو گروپ نے اعلان کیاکہ جے ایس ڈبلیو سیمنٹ کا آئی پی او۷؍ اگست کو سرمایہ کاروں کے لیے کھلے گا اور ۱۱؍ اگست کو بند ہوگا۔  ہم آپ کو بتاتے ہیں  یہ آئی پی او اینکر سرمایہ کاروں کے لیے ۶؍ اگست کو کھلے گا۔کمپنی کے مطابق اس آئی پی او سے  ۳۶۰۰؍ کروڑ روپے جمع کئے جائیں گے۔ 
 جے ایس ڈبلیو سیمنٹ نے آئی پی او کے لیے فی شیئر قیمت کا بھی اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے فی شیئر ۱۳۹؍ ۱۴۷؍ روپے کی قیمت مقرر کی ہے۔  جے ایس ڈبلیو سیمنٹ کے حصص کا  الاٹمنٹ ۱۲؍ اگست کو ہوگا۔ اسی وقت کمپنی کے حصص کی لسٹنگ ۱۴؍ اگست کو تجویز کی گئی ہے۔ یہ آئی پی او بی ایس ای اور این ایس ای  انڈیکس پر درج کیا جائے گا۔ 
کمپنی راجستھان میں ناگور پلانٹ کے لیے  ۸۰۰؍کروڑ روپے استعمال کرے گی۔ ساتھ ہی ۵۲۰؍ کروڑ روپے موجودہ قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔جے ایم فائنانشیل لمیٹڈ  نے آئی پی او کے لیے لیڈ منیجر مقرر کیا ہے۔ ساتھ ہی اس آئی پی او کے لیے کےفن ٹیکنالوجیز کو رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔
جے ایس ڈبلیو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر پارتھ جندال نے کہاکہ  ہماری کمپنی  ماحول دوست سیمنٹ تیار کرتا ہے۔ یہ کمپنی تعمیراتی شعبے میں پائیداری اور جدت کو فروغ دیتی ہے۔ اس کا مقصد ایسی مصنوعات تیار کرنا ہے جو ماحول کو کم نقصان پہنچائیں اور مضبوط تعمیر میں مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جے ایس ڈبلیو سیمنٹ کے ہندوستان میں کل۷؍پلانٹس ہیں۔ ان میں سے ایک مربوط یونٹ، ایک کلینکر یونٹ اور ۵؍ پیسنے والے یونٹ ہیں۔ یہ  آندھرا پردیش کے نندیال، کرناٹک کے وجئے نگر، تمل ناڈو میں سیلم، مہاراشٹر میں ڈولوی، مغربی بنگال میں سالبونی اور ادیشہ کے جاج پور میں واقع ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK