Inquilab Logo

جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سنیل گاوسکر اور یونس خان کو پیچھے کردیا

Updated: June 15, 2022, 1:54 PM IST | Agency | Nottingham

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں۱۲؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں

Joe Root.Picture:INN
جوروٹ ۔ تصویر: آئی این این

 انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں  ۱۰۱۹۱؍ رن بنائے ہیں اور انہوں نے سابق ہندوستانی بلے باز سنیل گاوسکر کے۱۰۱۲۲؍ رن کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روٹ نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پیر کو انجام دیا جہاں انہوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں۱۷۶؍ رن بنائے۔اس ریکارڈ کے ساتھ انگلینڈ کے بلے باز گاوسکر اور پاکستان کے یونس خان کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں۱۲؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن تینڈولکر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے ٹیسٹ کرکٹ میں کل۱۵۹۲۱؍ رن ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں ۴۴۴؍رن  بنائے۔ ڈیرل مشیل اور ٹام بلنڈل نے بالترتیب ۱۹۰؍ اور۱۰۶؍ رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمس اینڈرسن نے ۳؍ جبکہ اسٹورٹ براڈ، بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم۵۳۹؍ رن پر ڈھیر ہوگئی جس میں ٹرینٹ بولٹ نے ۵؍وکٹ لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK