Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوفرا آرچر ایشیز کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہاں

Updated: July 18, 2025, 1:17 PM IST | New Delhi

انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر، جنہوں نے لارڈس ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اب ہندوستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں بھی کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

Jofra Archer. Photo: INN.
جوفرا آرچر۔ تصویر: آئی این این۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر، جنہوں نے لارڈس ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اب ہندوستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں بھی کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ وہ خود کو آسٹریلیا میں ہونے والی آئندہ ایشیز سیریز کیلئے حقدار ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ جوفرا آرچر نے ۴؍ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے ۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔ لارڈس میں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے اینڈرسن۔ تینڈولکر ٹرافی میں دوایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔ تاہم، انگلینڈ اب بھی جوفرا آرچر کے ورک لوڈ کے تعلق سے محتاط رہے گا، کیونکہ وہ کہنی کی چوٹ اور کمر کی تکلیف کے باعث طویل عرصے تک میدان سے دور رہے ہیں۔ 
جوفر اآرچر نے کہا’’اگر ٹیم انتظامیہ مجھے موقع دے تو میں ٹیم انڈیاکیخلاف باقی ۲؍ میچوں میں کھیل سکتا ہوں۔ میں یہ سیریز نہیں ہارنا چاہتا۔ میں نے ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی سے کہا تھا کہ میں ٹیسٹ سیزن اور ایشیز کھیلنا چاہتا ہوں۔ ‘‘جوفرا آرچر نے کپتان بین اسٹوکس اور ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کی قیادت میں ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ٹیسٹ کرکٹ وہ فارمیٹ ہے جس میں واپسی میں سب سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ میں گزشتہ کچھ برسوں سے صرف ون ڈے اور ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ ہی کھیل رہا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میکولم کی سوچ والی یہ ٹیم اسی انداز میں کرکٹ کھیلتی ہے جیسا میں پسند کرتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں واپسی کے لئے اور انتظار نہیں کر سکتا تھا۔ تیز گیند بازی کرنا اچھا لگتا ہے لیکن سب سے ضروری بات وکٹ لینا ہے۔ ‘‘   جوفر آرچر کے ٹیسٹ کریئر پر نظر ڈالیں تو دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے ۱۴؍میچوں میں ۴۷؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آرچر ٹیسٹ اننگز میں ۳؍ بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ جہاں ٹیم انڈیا کیخلاف موجودہ سیریز کی بات ہے تو ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ۲۳؍ جولائی سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری مقابلہ ۳۱؍ جولائی سے ۴؍اگست کے بیچ لندن کے دی اوول میں ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK