• Sun, 14 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Updated: December 14, 2025, 2:59 PM IST | New York

ڈبلیو ڈبلیو ای کے۱۷؍ بار کے چمپئن جان سینا نے۲۳؍ سالہ شاندار کریئر کے بعد ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ان کا الوداعی میچ مداحوں کیلئے جذباتی لمحہ بن گیا، حالانکہ وہ فتح حاصل نہیں کر سکے۔

Famous wrestler John Cena thanking fans for the last time in his signature style. Photo: INN
مشہور ریسلر جان سینا آخری بار اپنے مخصوص انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار اور۱۷؍ بار کے چمپئن جان سینا نے باقاعدہ طور پر پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس کے ساتھ ۲۳؍سالہ شاندارکریئر کا اختتام ہو گیا۔ سینا کا الوداعی میچ سنیچرکی رات گنتر کے خلاف ہوا جس میں انہوں نے یادگار پرفارمنس دی لیکن میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے دنیا بھر کے مداح مایوس ہو گئے۔ حمایتی امید کر رہے تھے کہ وہ اپنے تاریخی کریئر کے مطابق شاندار فتح کے ساتھ رینگ میں الوداع کہیں گے۔ 

ریسلنگ کے علاوہ، سینا نے لاس اینجلس میں ۲۰۲۴ءکے۹۶؍ ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بھی سرخیاں بنائیں۔ جب بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا ایوارڈ دیا جا رہا تھا، تو وہ اسٹیج پر ایک مزاحیہ انداز میں نمودار ہوئے، جس سے حاضرین محظوظ ہوئے اور سوشل میڈیا پر وائرل لمحہ بن گیا۔ سینا کی ریٹائرمنٹ پیشہ ورانہ ریسلنگ میں ایک دور کے اختتام کی علامت ہے، جو ایک ایسے کریئر کا جشن ہے جس میں چمپئن شپ، لگن، اور لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے والے لمحات شامل ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK