Inquilab Logo

فلپ، میک ڈرماٹ، گرین اور ڈوارشوئس آسٹریلوی ٹی ۲۰؍ٹیم میں شامل

Updated: November 29, 2023, 11:19 AM IST | Agency | Sydney

شان ایبٹ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، اسٹیون اسمتھ اور ایڈم زمپا آسٹریلیا لوٹ جائیں گے۔

Adam Zampa will return home. Photo: INN
ایڈم زمپا وطن لوٹیں گے۔ تصویر : آئی این این

جوش فلپ، بین میک ڈرموٹ، کرس گرین اور بین ڈوارشوئس کو ہندوستان میں جاری ٹی۲۰؍ سیریز کے آخری میچوں کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور کئی کھلاڑی وطن واپس جائیں گے۔
 نیو ساؤتھ ویلز اور سڈنی تھنڈرس کے آف اسپنر کرس گرین ممکنہ طور پر ہندوستان میں ٹی۲۰؍ اسکواڈ میں بلائے جانے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم میں آغاز کریں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ اور بین میک ڈرموٹ بھی بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بین ڈوراشوئس کے ساتھ اس دورے میں شامل ہو رہے ہیں ۔ منگل کو گوہاٹی میں تیسرے میچ کے بعد کھلاڑیوں کا ایک گروپ گھر روانہ ہو رہا ہے۔ شان ایبٹ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، اسٹیون اسمتھ اور ایڈم زمپا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچیں گے جبکہ ٹریوس ہیڈ ٹیم میں رہیں گے اور اوپننگ بھی کریں گے۔
  میک ڈرموٹ اور فلپ ہندستان پہنچ گئے ہیں جبکہ گرین اور ڈوارشوئس چوتھے میچ کے لیے رائے پور پہنچنے پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔۳۰؍ سالہ گرین نے ٹی۲۰؍کرکٹر کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، حالانکہ گزشتہ۱۲؍ مہینوں میں وہ نیو ساؤتھ ویلز کی شیفیلڈ شیلڈ ٹیم میں باقاعدہ کھلاڑی ہیں ۔ بی بی ایل میں انہوں نے تھنڈرس کیلئے ۲۹ء۵۶؍ کے اوسط اور۷ء۱۴؍ کی اکانومی ریٹ سے۶۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ کرس گرین پوری دنیا میں ٹی ۲۰؍ میچ کھیل چکے ہیں ۔ فلپس مغربی آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ہیں ۔ انہوں نے۲۰۲۱ء کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ٹی ۲۰؍ کا آغاز کیاتھا۔ انہوں نے اپنے دوسرے اور تیسرے میچ میں ۴۵؍ اور۴۳؍رن کے اسکور کے ساتھ کچھ متاثر کن اننگز کھیلی لیکن وہ اگلے میچوں میں ناکام رہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK