• Thu, 05 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوڈ بیلنگھم کے والد کا کارنامہ، انگلینڈ کی اووَر۵۰؍ ٹیم کیلئے۷؍ گول کرکے ناظرین کو حیران کیا

Updated: November 05, 2026, 1:32 PM IST | Agency | London

انگلینڈ کے معروف فٹبالر جوڈ بیلنگھم کے والد مارک  بیلنگھم نے۵۰؍ سال کی عمر میں انگلینڈ کی اوور۵۰؍ ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں۷؍ گول اسکور کرکے سب کو حیران کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک نے آئرلینڈ کے خلاف مقابلے میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

انگلینڈ کے معروف فٹبالر جوڈ بیلنگھم کے والد مارک  بیلنگھم نے۵۰؍ سال کی عمر میں انگلینڈ کی اوور۵۰؍ ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں۷؍ گول اسکور کرکے سب کو حیران کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک نے آئرلینڈ کے خلاف مقابلے میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ کے ڈنکن اور امریکہ کی اینی نے ہمالین۱۰۰؍ میل اسٹیج ریس جیت لی

انگلینڈ نے اس میچ میں حریف ٹیم کو۱-۱۳؍کے بڑے فرق سے شکست دی۔مارک نے پہلے ہاف میں۶؍ گول کئے جبکہ دوسرے ہاف میں مزید ایک گول کرنے کے ساتھ ایک گول میں معاونت بھی فراہم کی۔ وہ اپنے فٹ بال کریئر کے دوران۱۷؍ برس تک نان لیگ فٹبال کھیلتے رہے اور اس دوران۲۲؍ مختلف کلبوں کی نمائندگی کی۔ ان کے نام۷۰۰؍ سے زائد گول بھی درج ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK