• Tue, 06 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یووینٹس کی روما کے خلاف اہم کامیابی؛ ٹاپ فور کی دوڑ میں شامل

Updated: December 21, 2025, 5:20 PM IST | Turin

اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے کے ایک اہم معرکے میں یووینٹس نے اے ایس روما کو ایک کے مقابلے میں ۲؍ گول سے شکست دے کر لیگ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

Juventus Player.Photo:INN
یووینٹس کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے  کے ایک اہم معرکے میں یووینٹس نے اے ایس روما کو ایک کے مقابلے میں ۲؍ گول سے شکست دے کر لیگ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ اس شکست کے باعث روما کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع گنوا بیٹھی۔
تیورین  کے  الائنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ روما کی جانب سے سابق یووینٹس اسٹار پالو ڈیبالا نے آغاز میں ہی گول کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے کینان یلدز اور اینڈریا کیمبیاسو کے خوبصورت موو کی بدولت کونسیکاؤ نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔۷۰؍ویں منٹ میں ویسٹن میک کینی کی کوشش پر اوپینڈا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری ۰۔۲؍گول  کر دیا۔ ۷۵؍ویں منٹ میں بالدانزی نے ری باؤنڈ پر گول کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔


اس جیت کے بعد یووینٹس اب چوتھے نمبر پر موجود روما سے محض ایک پوائنٹ پیچھے رہ گئی ہے۔ روما کے پاس موقع تھا کہ وہ انٹر میلان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لیتی، کیونکہ ٹاپ کی دیگر ٹیمیں اس وقت سعودی عرب میں  اطالوی سپر کپ  کھیلنے میں مصروف ہیں۔
دن کے ایک اور میچ میں لازیو اور کریمونیز کی ٹیمیں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ ۰۔۰؍سے برابر رہا۔ میچ کے آخری لمحات میں کریمونیز کے دفاعی کھلاڑی فیڈریکو سیچرینی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا، لیکن لازیو اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔
انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایک بار پھر اپنی ٹیم پر برس پڑے
 ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایک بار پھر اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ اپنے بیان میں جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ تکبر اور حد سے زیادہ خود اعتمادی نے کامن سینس کی جگہ لے لی ہے۔ ٹیم میں اگر تبدیلی نہیں کی جاتی تو ایسے ہی ناکامیاں ملتی رہیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:جنرل سے اے سی کلاس کا سفر مہنگا، کرایوں میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکولم نے ہمارا کرکٹ کے ساتھ جو کیا اس کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے، کوچ برینڈن میکولم کو اب چلے جانا چاہیے۔ سابق کپتان نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جو کر رہے ہیں وہ کام نہیں آرہا تو مزید گڑھے کھودنا بند کر دیں، آگے بڑھنا ہے تو اس کے لیے تبدیلی بہت ضروری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایمباپے نے اپنے آئیڈل رونالڈو کا ریکارڈ برابر کر دیا، ایک سال میں ۵۹؍ گول مکمل

 جیفری بائیکاٹ نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں انہیں کوئی کھونا نہیں چاہتا، اگر بین اسٹوکس رویہ اور اپروچ درست نہیں کرتے تو نیا کپتان تلاش کرنا ہوگا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ میں ہیری بروک کو ٹیم کا نیا کپتان نہیں دیکھنا چاہتا، وہ کیسے کسی بیٹر کو ذمہ دارانہ شاٹس کھیلنے کا کہہ سکتا ہے جب وہ خود غیر زمہ دارانہ شاٹس کھیلتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تو پھر کرکٹ اسی طرح ہی ہوگی، ہمارے کھلاڑی سہل پسندی کا شکار ہیں اور غلطیوں پر غلطیاں کرتے ہیں۔جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے بھیجنا چاہیے، کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی کی جانے چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK