Inquilab Logo

جیوتی وینم نے۳؍طلائی تمغے جیتنےکا کریڈٹ ٹیم کو دیا

Updated: October 10, 2023, 11:17 AM IST | Agency | New Delhi

ایشیائی کھیلوں میں تیر اندازی کے مقابلوں میں ۳؍ گولڈ میڈل جیتنے والی جیوتی سریکھا وینم نے اس کا کریڈٹ اپنے کوچ اور دیگر ساتھیوں کو دیا ہے۔

Jyothi Surekha Vennam. Photo. INN
جیوتی سریکھا وینم۔ تصویر:آئی این این

ایشیائی کھیلوں میں تیر اندازی کے مقابلوں میں ۳؍ گولڈ میڈل جیتنے والی جیوتی سریکھا وینم نے اس کا کریڈٹ اپنے کوچ اور دیگر ساتھیوں کو دیا ہے۔ ڈریم اسپورٹس فاؤنڈیشن کی ایتھلیٹ جیوتی سریکھا وینم (تیر اندازی) نے۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ تیر اندازی کے مقابلوں میں ۳؍ گولڈ میڈل جیتے۔ یہ ایڈیشن ہندوستانی تیر اندازی کے دستے کیلئے ایک خاص ثابت ہوا کیونکہ انہوں نے ۱۰؍میں سے۷؍ مقابلوں میں پوڈیم فنش حاصل کئے جن میں ریکرو اور کمپاؤنڈ شامل ہیں ۔ جیوتی نے خواتین کے انفرادی، خواتین کی ٹیم اور مکسڈ ٹیم ایونٹس میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ اپنی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’یہ جیت نہ صرف میری بلکہ میرے کوچز، میری ٹیم کے ساتھیوں اور ہر اس شخص کی محنت اور لگن کا ثبوت ہیں جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور میرا ساتھ دیا۔‘‘انہوں نے کہاکہ ’’مجھے یہ ۳؍ گولڈ میڈلز گھر لانے پر فخرہے اور امید ہے کہ میں ان نوجوان بچوں کی حوصلہ افزائی کر سکوں گی جو تیر اندازی کو کریئر کے کھیل کے طور پر اپنانا چاہتے ہیں ۔‘‘ ایشین گیمز۲۰۲۲ء کے لئے ۱۶؍ رکنی ہندوستانی تیر اندازی دستے نے ہندوستان کے لئے ۹؍ تمغے جیتے، جن میں ۵؍ سونے کے تمغے اور ۲ٖ؍چاندی اور کانسے کے تمغے شامل ہیں ۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK