Inquilab Logo

کھیل کو کیسے آگے بڑھانا ہے یہ آئی سی سی کا کام ہے: کپل

Updated: December 05, 2023, 11:10 AM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ کرکٹ کو آگے لے جانے کا فیصلہ کرنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ذمہ داری ہے۔

Kapil Dev. Photo: INN
کپل دیو۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ کرکٹ کو آگے لے جانے کا فیصلہ کرنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ذمہ داری ہے۔ کپل نے یہ بات اتوار کو یہاں وشو سمندرگولڈن ایگلز سالانہ گولف چمپئن شپ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں تماشائی کے سوا کچھ نہیں ہوں ۔ مجھے بس اتنا ہی کہنا ہے۔ کرکٹ کو آگے لے جانا آئی سی سی کا کام ہے۔ یہ فیصلہ کرنا کرکٹ کنٹرول کا کام ہے کہ کھیل کیسے کھیلا جائے گا۔ میرا کام ٹیلی ویژن پر گیم دیکھنا اور اس سے لطف اندوز ہونا ہے۔ انہوں نے بہت سے لوگوں کی توجہ ایک متنازع کھلاڑی اور حال ہی میں ختم ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں کچھ دیگر سرگرمیوں کی طرف مبذول کروائی ہے۔ کپل نے کرکٹ گراؤنڈ میں محمد رضوان کی نماز پڑھنے سے متعلق تنازعات، پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے `جے شری رام کے نعرے سے متعلق تبصرہ، فائنل میچ کے دوران ایک فلسطینی سپورٹر کا میدان میں گھسنا اور وراٹ کوہلی کو گلے لگانا، کہا کہ ہر طرح کے مسائل ہیں ۔ لوگوں کو کچھ کو منفی پہلو اور کچھ کو مثبت پہلو رکھنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہرطرح کے لوگ ملیں گے اور ہر طرح کے لوگ آپ کی طرح کے لوگ نہیں ہوں گے، آپ جو سوچتے ہیں وہ صحیح ہے۔ اگر آپ کو اس کے بارے میں لکھنا پسند نہیں ہے اور اگر آپ پسند کرتے ہیں تو اس کی تعریف کریں۔ بس اتنا ہی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK