Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرون نائر کی ڈبل سنچری ، انڈیا اے کی پوزیشن مضبوط

Updated: June 01, 2025, 9:28 PM IST | New Delhi

انڈیا اےنے پہلی اننگز میں ۵۵۷؍ رن بنائے۔ کرون نائر نے ۲۰۴؍ رن بنائے ۔جوریل نے ۹۴؍ رن کا تعاون کیا

Karun Nair.Photo:PTI
کرون نائر۔(تصویر:پی ٹی آئی)

کرون نائر(۲۰۴؍ رن) کی ڈبل سنچری کی بدولت ہندوستان اے نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ۴؍ روزہ غیر سرکاری  ٹیسٹ کے دوسرے دن سنیچر کو۵۵۷؍ رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے چائے کے وقت ایک وکٹ پر ۷۵؍رن بنائے۔
نائر نے۲۸۱؍ گیندوں کا سامنا کیا اور۲۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۲۰۴؍ رن بنائے۔ انڈیا اے نے  ۴۰۹؍ رن پر دوبارہ آغاز کیا۔ نائر نے ۱۸۶؍ پر دوبارہ آغاز کیا اور تیز گیندباز ایڈی جیک کے اوور پر باؤنڈری کے ذریعے۲۷۲؍ گیندوں پر ۲۰۰؍رن  تک پہنچ گئے۔
نائر نے دھرو جوریل (۹۴؍رن) کے ساتھ چوتھے  وکٹ کیلئے ۱۹۵؍ رن جوڑے۔ اس سے قبل انہوں نے سرفراز خان (۹۲؍رن) کے ساتھ۱۳۱؍ رن کی شراکت کی تھی۔ نائر اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد زیادہ دیر تک نہیں کھیل سکے اور  تیز گیندباز زمان اختر کی ان سوئنگ گیند کو دور کرنے کی کوشش میں جیمس ریو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شاردُل ٹھاکر نے۲۷؍رن  اور ہرش دوبے نے ۳۲؍  رن بنائے۔
کھیل کے دوسرے سیشن میں ہندوستان اے کی اننگز۱۲۵ء۱؍  اوور میں۵۵۷؍ رن پر سمٹ گئی۔ جواب میں انگلینڈ لائنس نے بین میک کینی(۱۶؍ رن) کو جلد ہی گنوا دیا لیکن ٹام ہینس اور ایمیلیو گی نے نہ صرف اننگز کو بچایا بلکہ اسکور کو بڑے ٹوٹل تک لے جانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK