ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن ۱۵؍ اکتوبر سے ترواننت پورم میں مہاراشٹر کے خلاف کھیلے جانے والے رنجیسیزن کے پہلے میچ میں کیرالہ کی ٹیم میں واپسی کریں گے۔
EPAPER
Updated: October 12, 2025, 11:17 AM IST | Kochi
ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن ۱۵؍ اکتوبر سے ترواننت پورم میں مہاراشٹر کے خلاف کھیلے جانے والے رنجیسیزن کے پہلے میچ میں کیرالہ کی ٹیم میں واپسی کریں گے۔
ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن ۱۵؍ اکتوبر سے ترواننت پورم میں مہاراشٹر کے خلاف کھیلے جانے والے رنجیسیزن کے پہلے میچ میں کیرالہ کی ٹیم میں واپسی کریں گے۔ ۲۶۔ ۲۰۲۵ء کے رنجی سیزن میں سنجو سیمسن محمد اظہرالدین کی کپتانی میں کھیلیں گے۔ سیمسن کے لئے موجودہ سیزن میں یہ لال گیند فارمیٹ کا پہلا میچ ہوگا۔ وہ دلیپ ٹرافی یا ایرانی کپ کا حصہ نہیں تھے۔ ۳۰؍ سالہ اس کھلاڑی نے فرسٹ کلاس میں اپنا آخری میچ گزشتہ سال اکتوبر میں کرناٹک کے خلاف کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ محمد اظہر الدین کو کیرالہ کا کپتان بنایا گیا ہے۔
حال ہی میں دلیپ ٹرافی میں ساؤتھزون کی قیادت کرنے والے اس وکٹ کیپر بلے باز نے سچن بیبی کی جگہ لی ہے۔ سچن بیبی کی کپتانی میں ٹیم پچھلے سال رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچی تھی۔ کے سی اے کے ایک ذرائع نے ` بتایا’’ہم نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اظہر الدین کو کپتان مقرر کیا ہے کیونکہ سنجو ٹی۔ ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں کیلئے آسٹریلیا جائیں گے۔ ہم قیادت کے کردار میں تسلسل کی امید کر رہے تھے۔ ‘‘
ہندوستان ۲۹ ؍اکتوبر سے ۸؍ نومبر کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف ۵؍ ٹی-۲۰؍ میچ کھیلے گا۔ یہ مقابلے رنجی ٹرافی کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے راؤنڈ کے میچوں کے ساتھ ہوں گے۔ کیرالہ کو ایلیٹ گروپ ’بی ‘میں کرناٹک، پنجاب، سوراشٹرا، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چندی گڑھ اور گوا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
کیرالہ کی ٹیم: محمد اظہر الدین (کپتان)، بابا اپراجیت (نائب کپتان)، سنجو سیمسن، سچن بیبی، روہن ایس کنومل، وتسل گوند، اکشے چندرن، سلمان نزار، انکیت شرما، ایم ڈی ندیش، بیسل این پی، ایڈن ایپل ٹام، احمد عمران، شان راجر، ابھیشیک پی نائر۔
ہیڈ کوچ: امے کھوراسیا۔