لڑکیوں کے زمرہ میں دفاعی چمپئن مہاراشٹر نے ایک بار پھر اپنی بالادستی ثابت کی، فائنل میں انہوں نے راجستھان کو۱۵-۲۷؍کے اسکور سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: February 05, 2026, 12:00 PM IST
لڑکیوں کے زمرہ میں دفاعی چمپئن مہاراشٹر نے ایک بار پھر اپنی بالادستی ثابت کی، فائنل میں انہوں نے راجستھان کو۱۵-۲۷؍کے اسکور سے شکست دی۔
کروکشیتر کے کیشو پارک میں منعقدہ۳۵؍ ویں سب جونیئر نیشنل کھوکھو چمپئن شپ ( ۲۶-۲۰۲۵ء ) اپنے پورے جوش و خروش کے ساتھ اختتام کوپہنچی۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں مہاراشٹر کی لڑکیوں اور ادیشہ کے لڑکوں نے اپنی پھرتی اور مہارت کا لوہا منواتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ لڑکیوں کے زمرہ میں دفاعی چمپئن مہاراشٹر نے ایک بار پھر اپنی بالادستی ثابت کی۔ فائنل میں انہوں نے راجستھان کو۱۵-۲۷؍کے اسکور سے شکست دی۔ مہاراشٹر نے یہ میچ۱۲؍ پوائنٹس اور ایک اننگز کے بڑے فرق سے جیتا۔
لڑکوں کے زمرہ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ادیشہ نے کولہا پورکو۲۴-۳۱؍سے زیر کیا۔ ادیشہ کی ٹیم نے۷؍ پوائنٹس اور ایک اننگز کے فرق سے فتح حاصل کر کے چمپئن بننے کا اعزاز پایا۔ لڑکوں میں مہاراشٹر اور اتر پردیش کی ٹیموں کو(مشترکہ طور پر) تیسرا مقام حاصل ہوا۔ جبکہ لڑکیوں میں پنجاب اور ہریانہ نے (مشترکہ طور پر) تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہریانہ اسپورٹس کھوکھو ایسوسی ایشن کے صدر جواہر سنگھ یادو نے فاتحین کیلئے بڑے انعامات کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھئے: راجستھان کی صفیہ صوفی نے منالی لیہہ الٹرا رن میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا
پہلی پوزیشن:۲۵؍ ہزار روپے۔
دوسری پوزیشن:۲۰؍ ہزارروپے۔
تیسری پوزیشن:۱۵؍ہزار روپے۔
خصوصی طور پر ہریانہ کی لڑکیوں کی ٹیم (تیسری پوزیشن) کیلئے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔ اس قومی ایونٹ کا افتتاح۳۱؍ جنوری کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے کیا تھا۔ چمپئن شپ میں ملک بھر سے لڑکوں اورلڑکیوں کی ۳۰؍ سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ کھوکھو فیڈریشن آف انڈیا کے صدر سدھانشو متل نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان باصلاحیت بچوں کا مستقبل بہت تابناک ہے اور فیڈریشن انہیں بہترین تربیت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔