کدامبی سری کانت ہندوستان کے دستے کے لیے اکیلی امید بن کر ابھرے ہیں کیونکہ مالویکا بنسوڈ، تنوی شرما اور کرن جارج سمیت کئی بیڈمنٹن کھلاڑی بدھ کو جرمن اوپن ۲۰۲۶ء کے سنگلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2026, 9:13 PM IST | New Delhi
کدامبی سری کانت ہندوستان کے دستے کے لیے اکیلی امید بن کر ابھرے ہیں کیونکہ مالویکا بنسوڈ، تنوی شرما اور کرن جارج سمیت کئی بیڈمنٹن کھلاڑی بدھ کو جرمن اوپن ۲۰۲۶ء کے سنگلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔
کدامبی سری کانت ہندوستان کے دستے کے لیے اکیلی امید بن کر ابھرے ہیں کیونکہ مالویکا بنسوڈ، تنوی شرما اور کرن جارج سمیت کئی بیڈمنٹن کھلاڑی بدھ کو جرمن اوپن ۲۰۲۶ء کے سنگلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔سابق ورلڈ نمبر وَن سری کانت نے مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے میکولج شیمانووسکی کے خلاف۱۲۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے شاندار جیت درج کی اور ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ان کا اگلا مقابلہ چینی تائپے کے چوتھی سیڈ لن چون-یی سے ہوگا۔
تاہم، دیگر ہندوستانی شٹلرز کے لیے یہ دن مایوس کن رہا، خاص طور پر خواتین کے سنگلز کے زمرے میں جہاں کئی کھلاڑی سخت مقابلے کے باوجود ہار گئیں۔ ورلڈ نمبر ۴۰؍ تنوی شرما، جو جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ ہیں، نے پہلے راؤنڈ میں ملائیشیا کی وونگ لنگ چنگ کو سخت ٹکر دی لیکن آخر کار تین گیمز کے مقابلے میں۱۹۔۲۱، ۲۱۔۱۷، ۱۶۔۲۱؍ سے ہار گئیں۔ ورلڈ نمبر۵۲؍ مالویکا بنسوڈ نے بھی اپنی اعلیٰ رینکنگ والی حریف، امریکہ کی بیوین ژانگ کو تین گیمز تک سخت مقابلے میں الجھائے رکھا، لیکن انہیں ۲۱۔۱۹، ۹۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے:ان کہی کہانیوں کو سامنے لانا بھی ضروری ہے: کونکنا سین شرما
رکشیتھا سری سنتوش رام راج نے ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن کے خلاف جی توڑ مقابلہ کیا، لیکن ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے میچ میں وہ ۱۸۔۲۱، ۲۳۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ کے اسکور سے ہار گئیں۔ تسنیم میر کو چین کی ٹاپ سیڈ وانگ زی یی سے براہ راست گیمز میں۹۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍سے شکست ہوئی، جبکہ اشارانی بروا کو تھائی لینڈ کی ورلڈ نمبر ۸؍ پورن پاوی چوچوونگ نے۱۵۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے ہرا دیا۔ آکرشی کشیپ بھی چینی تائپے کی ہوانگ یو-سن سے۱۳۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍ سے ہار کر باہر ہو گئیں۔
مردوں کے سنگلز سیکشن میں، کرن جارج فرانس کے ٹاپ سیڈ کرسٹو پوپوف سے۱۰۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍ سے ہار گئے، جبکہ تھارون منے پالی کو چینی تائپے کے وانگ زو وی نے۱۸۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست دی۔ اس سے قبل اشونی بھٹ اور سکھا گوتم بھی ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے تھے جبکہ نیشو ملک اور مسکان سانگوان کوالیفکیشن مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکیں ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کی پے در پے ہار کے بعد، سری کانت اب اس ٹورنامنٹ میں واحد ہندوستانی شٹلر رہ گئے ہیں جو مقابلے میں موجود ہیں۔