Inquilab Logo

کے ایل راہل کی بنگلورکے خلاف طوفانی سنچری

Updated: September 25, 2020, 2:04 PM IST | Agency | Dubai

پنجاب نے رائل چیلنجرس کیخلاف ۳؍وکٹ پر۲۰۶؍رن بنائے،ڈیل اسٹین نے ۴؍اوور میں ۵۷؍رن دئیے

KL Rahul. Picture:INN
کے ایل راہل۔ تصویر: آئی این این

رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔کے ایل راہل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۳۲؍رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس کی بدولت پنجاب نے بنگلور کے خلاف ۳؍وکٹ پر ۲۰۶؍رن بنا لئے۔کپتان کے ایل راہل نے اپنی ۶۹؍گیندوں کی ناٹ آؤٹ اننگز کے دوران ۱۴؍چوکے اور ۷؍چھکے لگائے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کے ایل راہل کے بعد مینک اگروال کا دوسرا بڑا سکور تھا جنہوں نے ۲۰؍گیندوں پر ۴؍چوکوں کی مدد سے ۲۶؍ رن بنائے تھے۔کے ایل راہل نے رائل چیلنجرس بنگلور کے تمام گیندبازوں کی جم کر دھنائی کی۔بنگلور کے گیندباز ڈیل اسٹین کافی مہنگے ثابت ہوئے جنہوں نے اپنے ۴؍اوور میں ۵۷؍رن لٹا دئیے۔رائل چیلنجرس بنگلور کےلئے شیوم دوبے نے ۲؍وکٹیں حاصل کیں  جبکہ ایک بلے باز کویجویندر چہل نے پویلین کا راستہ دکھایا۔پنجاب کےلئے نکولس پورن نے ۱۷؍رن جبکہ کرون نائر نے ناٹ آؤٹ ۱۵؍رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK