• Mon, 04 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بلے بازی کے دوران ہی جان لیا تھا کہ گیانا کے وکٹ پر کیسے گیندبازی کرناہے: اکشر پٹیل

Updated: June 29, 2024, 11:48 AM IST | Agency | Guyana

ہندوستانی اسپن گیند باز اکشر پٹیل نے کہا کہ جب وہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بیٹنگ کر رہے تھے تو انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ اس وکٹ پر گیندبازی کیسے کرنی ہے۔

Axar Patel. Photo: INN
اکشر پٹیل۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی اسپن گیند باز اکشر پٹیل نے کہا کہ جب وہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بیٹنگ کر رہے تھے تو انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ اس وکٹ پر گیندبازی کیسے کرنی ہے۔ میچ کے بعد اکشر نے کہا ’’مجھے بلے بازی کے دوران ہی پتہ چل گیا تھا کہ کیا کرنا ہے۔ اس وکٹ پر بلے بازوں کو رفتار دینے کا مطلب ان کا کام آسان کرنا تھا۔ گڈ لینتھ پر گیند کرنا بہتر تھا اور جب بھی میں نے گڈ لینتھ پر گیندبازی کی تو کوئی میری گیند پر ہٹ نہیں لگا سکا۔ پاور پلے میں گڈ لینتھ پر بولنگ کرنے کی ضرورت تھی۔ ‘‘
  انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے کا ارادہ نہیں کیا تھا، میری توجہ صرف صحیح لینتھ گیندبازی کرنے پر تھی۔ جب آپ ناک آؤٹ کھیلتے ہیں تو آپ ایک اچھی شروعات کرنا چاہتے ہیں اور اپنے اسپیل کو اچھے طریقہ سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پاور پلے میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن جب آپ کو وکٹ سے مدد مل رہی ہوتی ہے تو آپ کچھ بھی مختلف اور اضافی کرنے کے بارے میں زیادہ سوچے بغیر ہر چیز کو سادہ رکھنا چاہتے ہیں، یہی میں نے کیا اور اس سے مجھے مدد ملی۔ اننگز کے وقفے کے دوران ہم نے بات کی تھی کہ اس وکٹ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے اور مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ وہ مجھ پر حملہ کرنے جائیں گے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK