Inquilab Logo

کوبے اپنی بیٹی کو حقیقی وارث مانتے تھے

Updated: January 29, 2020, 12:08 PM IST | Agency | California

گیانا کی ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا:کوبے کی بیٹی کو باسکٹ بال میں دلچسپی تھی

کوبے اپنی بیٹی کے ہمراہ ۔ تصویر : آئی این این
کوبے اپنی بیٹی کے ہمراہ ۔ تصویر : آئی این این

 کیلی فورنیا : اتوار کو  ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے این بی  اے اسٹار کوبے برائنٹ کو پوری دنیا میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے اوردنیائے کھیل کی بڑی شخصیات ان کے اور ان کی ۱۳؍سالہ بیٹی گیانا(آنجہانی) کے تئیں اظہار تعزیت کررہے ہیں۔ مامبا اسپورٹس اکیڈمی  کے ڈائریکٹر نے کہاکہ کوبے اپنی بیٹی گیاناکو حقیقی وارث مانتے تھے کیونکہ ان کی دوسری بیٹی کو باسکٹ بال میں بہت زیادہ دلچسپی تھی۔خیال رہے کہ  اتوار کو کوبے اور ان کی بیٹی سمیت ۹؍افراد کیلی فورنیا کے قریب ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں  ہلاک ہوگئے تھے۔ 
 کوبے اور وینیسا برائنٹ کی ۴؍بیٹیاں تھیں اور ان میں سے گیانا کا دوسرا نمبر تھا۔ برائنٹ اکثر اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام اور ٹویٹر پر پو سٹ کیا کرتے تھے جس میں وہ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے نظر آتی تھی۔ برائنٹ اکثر کہاکرتے تھے کہ گیانا ان کی بیٹی نہیں بیٹا ہے اور جب بھی مداح ان کے قریب آتے تھے تو گیانا ان کے ساتھ ہی ہوا کرتی تھی۔ برائنٹ سابق این بی اے کھلاڑی ’جیلی بین‘ برائنٹ کے بیٹے تھے جنہوں  نے۱۹۷۵ء  اور۱۹۸۳ء  کے درمیان تین مختلف ٹیموں کیلئے ۸؍ سیزن کھیلا تھا۔ ریٹائرڈ ہونے کے بعد برائنٹ اپنے خاندان کے ساتھ اٹلی منتقل ہو گئے اور وہیں کھیلنے لگے۔ برائنٹ پیدا تو۱۹۷۸ء  میں فیلاڈلفیا میں ہوئے تھے لیکن باسکٹ بال کیلئے ان میں لگن اٹلی جانے کے بعد پیدا ہوئی۔ وہ روانی سے اطالوی زبان بولتے تھے اور ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بہترین وقت شمالی اٹلی میں گزارا تھا۔ وہ باسکٹ بال کے علاوہ فٹ بال کھیلتے تھے اور اے سی میلان کے بڑے مداح تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK