Inquilab Logo

کولکاتاکا ہدف رائلز کو شکست دے کر ٹیبل میںٹاپ پر پہنچنا

Updated: April 16, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Kolkata

آج آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان مقابلہ۔ رائلز ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔

Kolkata captain Shreyas Iyer. Photo: INN
کولکاتا کپتان شریاس ایّر ۔ تصویر : آئی این این

راجستھان رائلز کی ٹیم جب منگل کو انڈین پریمیر لیگ میں دو بار کی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کا سامنا کرے گی، تو اس کے بلے بازوں کو ایڈن گارڈنس میں سنیل نارائن کی گیند بازی کا جواب تلاش کرنے کا چیلنج ہوگا۔ نارائن جو اگلے ماہ۳۶؍ سال کے ہونے والے ہیں، نے ۲۰۱۲ء اور۲۰۱۴ء میں سابق کپتان گوتم گمبھیر کی قیادت میں کے کے آر کو دو خطاب جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 
۲۰۱۲ءمیں نائٹ رائیڈرس کا حصہ بننے کے بعد سے، نارائن نے ایڈن گارڈنس میں اپنی گیند بازی سے مخالف بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ہے۔ گمبھیر کی بطور مینٹور ٹیم میں واپسی کے بعد نارائن نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو خطاب کے دعویداروں میں شامل کیا ہے۔ اگرکے کے آر ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان یہ میچ جیت لیتا ہے تو وہ۱۰؍ ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ جائے گا۔ 
 فل سالٹ کو اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کے کے آر کی ۸؍ وکٹ سے جیت میں ان کی ناقابل شکست نصف سنچری کیلئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیکن یہ نارائن ہی تھے جن کی کفایت شعاری کے سامنے لکھنؤ کی ٹیم ۷؍ وکٹوں پر صرف۱۶۱؍ رن بنا سکی تاہم، سنجو سیمسن، ریان پیراگ اور شیمرون ہتمائر جیسے رائلز کے بلے باز، جنہوں نے موجودہ سیزن میں ۱۵۵؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں، کو نارائن کے چیلنج کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ 
دیکھنا یہ ہے کہ جوس بٹلر اس میچ کیلئے فٹ ہوتے ہیں یا نہیں۔ وہ پنجاب کنگز کے خلاف رائلز کے آخری میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ موجودہ سیزن میں، نارائن بھی بلے سے بہت اچھے فارم میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK