• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لالیگا : کیلین ایمباپے کے۲؍ گول کی بدولت رئیل میڈرڈ کی رئیل بیٹس پر فتح

Updated: September 03, 2024, 12:09 PM IST | Agency | Madrid

ایمباپےلا لیگا کے رواں سیزن کے پہلے تین میچوں میں کوئی گول نہیںکرسکے تھے، اس میچ میں وہ یہ جمود توڑ نے میں ناکام رہے اور میڈرڈ کو دوسری جیت دلانے میں مدد کی۔

After Mbappe scored. Photo: INN
ایمباپے گول کرنے کے بعد۔ تصویر : آئی این این

فرانس کے اسٹار فٹ بالر اور رئیل میڈرڈ کے فارورڈ کھلاڑی کیلین ایمباپے کے ۲؍ گول کی بدولت نے میڈرڈ نے رئیل بیٹس کو لالیگا کے اہم میچ میں شکست دے دی۔ لالیگا کے رواں سیزن میں یہ رئیل میڈرڈکی دوسری جیت ہے۔ فرانس کے کپتان ایمباپے نے جون میں پیرس سینٹ جرمین کا ساتھ چھوڑدیاتھا اور رئیل میڈر ڈ سے معاہدہ کرلیا تھا۔ ایمباپے لا لیگا کے رواں سیزن کے پہلے تین میچوں میں کوئی گول نہیں کرسکے تھے۔ اتوار کووہ یہ جمود توڑ نے میں ناکام رہے اور میڈرڈ کو دوسری جیت دلانے میں مدد کی۔ لالیگا پوائنٹس ٹیبل میں رئیل میڈرڈ ۸؍ پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہےا ور بارسلونا سے۴؍ پوائنٹ پیچھےہے۔ جمعرات کو لاس پالماس کے خلاف میچ ۱-۱؍ سے ڈرا رہنے پررئیل میڈرڈ کو مایوسی ہوئی تھی۔ اس میچ میں رئیل کو اپنے جارحانہ مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کی کمی محسوس ہوئی تھی۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں رئیل نے شروعات سے ہی کھیل پرپکڑبنانے کی کوشش تو کی لیکن کئی آسان مواقع پر گول کرنے سے چوک گئی۔ اس دوران ایمباپے، ونشیئس جونیئر اورروڈریگو میں واضح طورپر تال میل کا فقدان نظر آیا اوران کے درمیان بہتر پاسنگ نہیں دیکھی گئی۔ رئیل بیٹس نے دفاعی لائن میں منظم کھیل کا مظاہرہ کیا اورکئی مواقع پرمیڈرڈ کیلئے خطرناک بھی ثابت ہوئی۔ بیٹس کے فارورڈ عبدایزلزلی نےپہلے ۱۵؍منٹ میں دوموقعوں پربال کو گول پوسٹ میں پہنچانے سے چوک گئے۔ اگر وہ کامیاب ہوگئے ہوتے تورئیل میڈرڈکیلئے بہت بڑا دھچکاہوتا۔ رئیل کو ۶۷؍ ویں منٹ میں بالآخر کامیابی ملی جب فیڈریکو ولورڈے کے تعاون ایمباپےنے کلوز رینج سے گول کیا۔ اس کے بعد۷۵؍ ویں منٹ میں ایمباپے نے پنالٹی کو گول میں بدل دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK