لیگ کے میچ میں بارسلونا فٹبال کلب کو ایتھلیٹک بلباؤ کو صفر۔۴؍گول سے ہرا کر ۳؍پوائنٹس ملے
EPAPER
Updated: October 25, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Barcelona
لیگ کے میچ میں بارسلونا فٹبال کلب کو ایتھلیٹک بلباؤ کو صفر۔۴؍گول سے ہرا کر ۳؍پوائنٹس ملے
اسپینش لیگ لالیگا میں بارسلونا فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے ایتھلیٹک بلباؤ کو صفر۔۴؍ گول سے شکست دےدی۔ اس فتح کے بعد بارسلونا فٹبال کلب کو ۳؍پوائنٹس ملے ہیں اور وہ اب بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے ساتھ زبردست مقابلہ کررہاہے ۔ اس میچ میں فرانس سے تعلق رکھنے والے کلب کے کھلاڑی عثمان دیمبیلے نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور ایک گول کیا اور ۳؍گول میں معاونت کی۔اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میںعثمان دیمبیلے نے پہلا گول کرکے ثابت کردیا کہ وہ اس میچ میں بلباؤ کلب کے ساتھ صلہ رحمی نہیں کریں گے۔ ۱۲؍ویں منٹ میں انہوں نے رابرٹ لیوانڈوسکی کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کیا اور بارسلونا کو برتری دلائی۔ میچ کے ۱۸؍ ویں منٹ میں ایس رابرٹو نے ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد عثمان نے کی۔ اس گول کے فوراً بعد ہی بارسلونا کی جانب سے ایک اور گول ہوا۔ یہ گول پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹار رابرٹ لیوانڈوسکی نے کیا۔ ان کی مدد ایک بار پھر عثمان نے کی۔ اس میچ میں عثمان مسلسل اچھی کارکردگی پیش کررہے تھے ۔ میچ کے فرسٹ ہاف تک اسکور صفر۔۳؍ رہا اور بلباؤ کی ٹیم گول کرنے سے قاصر رہی۔ میچ کے دوسرے ہا ف میں بارسلونا کی جانب سے زیادہ حملے نہیں ہوئے لیکن اس نے اپنا دفاع مضبوط رکھا اور حریف ٹیم کو گول کرنے کے مواقع فراہم نہیں کئے۔ میچ کے ۷۳؍ویں منٹ میں ایف ٹوریس نے بلباؤ کے گول کو نشانہ بنایا اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ بارسلونا کی جانب سے چوتھا گول انہوںنے کیا۔ یہ گول کرنے میںان کی مدد عثمان نے کی۔ بارسلونا کے اس وقت ۱۱؍میچو ںمیں ۲۸؍پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبرپر ہے۔