• Sun, 23 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکشیا سین کی شاندار کارکردگی جاری،فائنل میں قدم رکھا

Updated: November 23, 2025, 4:15 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے چاؤ ٹیئن چن کو شکست دے دی۔

Indian badminton player Lakshya Sen is one step away from the title. Photo: INN
ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین خطاب سے ایک قدم دور ہیں۔ تصویر:آئی این این
 ہندوستان کے اسٹار شٹلر لکشیا سین نے شاندار کارکردگی  پیش کرتے ہوئے ہوئے چینی تائپے کے چاؤ ٹیئن چن کو شکست دے کر آسٹریلیا اوپن  بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اولمپک پارک اسپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے ایک گھنٹہ ۲۶؍ منٹ پر مشتمل سخت مقابلے میں ہندوستان کے سرفہرست مرد سنگلز بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا نے دنیا کے چھٹے نمبر کے حریف چاؤ ٹیئن چن کو۱۷۔۲۱ ،۲۴۔۲۲ ،۲۱ ۔۱۶؍سے شکست دینے کیلئے ۳؍ میچ پوائنٹس بچائے۔ یہ لکشیا کی چاؤ ٹیئن چن کے خلاف ۸؍ میچوں میں چوتھی فتح ہے۔
۲۰۲۲ء کے عالمی چمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے چاؤ ٹیئن چن نے ابتدا میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے لکشیا کے خلاف ۴۔صفر کی برتری حاصل کی اور پہلا گیم آسانی سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور لکشیا سین نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ گیم ۲۲۔۲۴؍ سے اپنے نام کیا۔
آخری اور فیصلہ کن گیم میں لکشیا سین نے ۲۔۷؍کی سبقت حاصل کرلی، اس دوران چاؤ ٹیئن چن کی جانب سے غلطیاں بڑھتی گئیں۔ ہندوستانی  کھلاڑی نے وقفے تک ۶۔۱۱؍کی برتری برقرار رکھی اور اپنی گرفت ڈھیلی نہ ہونے دی۔ بالآخر لکشیا نے ۱۶۔۲۱؍سے فیصلہ کن گیم جیت کر ۲۰۲۵ء بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سیزن کے اپنے دوسرے فائنل میں رسائی حاصل کی۔فائنل میں لکشیا سین کا مقابلہ چینی تائپے کے چن یی لِن یا جاپان کے یووشی تناکا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK