Inquilab Logo

لنکا نے آخری ون ڈے جیت کر کلین سویپ کی ذلت سے خود کو بچالیا،سیریز پر ہندوستان قابض

Updated: July 25, 2021, 11:45 AM IST | colombo

تیسرے یکروزہ میں میزبان ٹیم نے ۳؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ ہندوستان نے ایک۔۲؍ سے سیریز پر قبضہ کرلیا۔سوریہ کمار مین آف دی سیریز

The Indian team and support staff that beat Sri Lanka on home soil can be seen with the trophy.Picture:PTI
سری لنکا کو اس کی ہی سرزمین پر شکست دینے والی ہندوستانی ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کو ٹرافی کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے

سری لنکا نے اوپنر اویشکا فرنانڈو (۷۶؍رن)  اور تیسرے نمبر کے بلے باز بھانوکا راج پکسا (۶۵؍رن) کی بہترین  نصف سنچریوں کی مدد سےتیسرے اور آخری ون ڈے میں ہندوستان کو ۳؍ وکٹوں سےہرا کر خود کو کلین سویہ  سے بچالیا۔ ہندوستان نے  تیسرا ون ڈے ہارنے کے باوجود یہ سیریز ایک۔۲؍ سے جیت لی۔
 بارش کی آمد کی وجہ سے میچ میں اوورس کی تعداد کم کرتے ہوئے۴۷۔۴۷؍کردی گئی تھی ۔ ہندوستان نے  سلامی بلے باز پرتھوی شا اور سنجو سیمسن اور مڈل آرڈر کے بلے باز سوریہ کمار یادو کی بالترتیب ۴۹ ، ۴۶؍ اور۴۰؍ رن کی ذمہ دارانہ  اننگز کی بدولت سری لنکا کو۲۲۷؍رن کا ہدف دیا اور میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف۳۹؍ اوور میں۷؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 
 سری لنکا نے۳۵؍ رن پر اپنا پہلا وکٹ گنوایا لیکن فرنانڈو اور راج پکسا نے دوسرے وکٹ کیلئے۱۰۹؍ رن کی بہترین شراکت کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت سے ہمکنار کردیا ۔ 
 سری لنکاکی ٹیم ایک بار۳؍ وکٹوں پر ۱۹۴؍ رن بناکر اچھی پوزیشن میں تھی  پھر۲۶؍ رن کے وقفے میں ۴؍ وکٹ گنوا بیٹھی۔ لیگ اسپنر راہل چہر نے ان چاروں میں سے۳؍ وکٹ لئے اور میچ کا رخ اچانک موڑ دیا لیکن رمیش مینڈس نے ناٹ آؤٹ  ۱۵؍ رن بناکر سری لنکا کوقابل احترام جیت دلادی۔ اس  سال سری لنکا کی یہ ون ڈے کی دوسری جیت ہے۔ فرنانڈو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہندوستان کے سوریا کمار یادو کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ہندوستان کیلئے چہر نے ۵۴؍ رن دے کر۳؍ وکٹ لئے جبکہ چیتن سکاریا نے۳۴؍ رن دے کر۲؍ وکٹ اپنے نام  کئے۔ اب دونوں ٹیمیں۲۵؍ جولائی سے۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کھیلیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK