لنکائی گیندباز نے ممبئی انڈینس کو ایک ماہ قبل اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیا تھا اس وجہ سے انہیں ریٹین نہیں کیا گیا
EPAPER
Updated: January 22, 2021, 1:38 PM IST | Inquilab New Netwrok | New Delhi
لنکائی گیندباز نے ممبئی انڈینس کو ایک ماہ قبل اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیا تھا اس وجہ سے انہیں ریٹین نہیں کیا گیا
انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل)میں سب سے کامیاب گیندبازوں میں شمار ہونے والے لست ملنگا نے فرنچائزی ٹیم کو الوداع کہہ دیا ہے۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لست ملنگا ممبئی انڈینس کا حصہ تھے۔اس مہینے کے آغاز میں ہی ملنگا نے ممبئی انڈینس کے ٹیم انتظامیہ کو ٹیم سے الگ ہونے کی اطلاع دے دی تھی کہ وہ اب ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریںگے۔ان کے فیصلہ کے بعد ہی ممبئی انڈینس نے انہیں ٹیم سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ممبئی انڈینس کےلئے ریٹین کھلاڑیوں میں لست ملنگا کا نام شامل نہ کئے جانے سے کہا جا رہا تھا کہ شاید اسی وجہ سے انہوںنے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ ملنگا نے پہلے ہی انہیں آگاہ کردیا تھا۔ان کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے انہیں ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔ ممبئی انڈینس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لست ملنگا گزشتہ ۱۲؍برسوں سے ٹیم کا حصہ تھے اور وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے۔ہم انہیں آئندہ ۵؍برسوں تک بھی ٹیم کے لئے گیندبازی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے۔ ہم لست ملنگا کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور ٹیم کےلئے ان کی خدمات کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم رول ادا کیا ہے۔
رٹین اور ریلیز کھلاڑیوں کی فہرست
انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کا ۱۴؍واں ایڈیشن اس سال ممکنہ طور پر ہندوستان میں ہی کھیلا جائےگا۔اس سال ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل آئی پی ایل کی فرنچائزی ٹیموں نے ان کھلاڑیوں کی فہرست گزشتہ روز جاری کر دی ہے جنہیں وہ اپنی ٹیم میں برقرار (رٹین) رکھنا چاہتے ہیں اور اسی کے ساتھ اُن کھلاڑیوں کے ناموں کی بھی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں ٹیموں نے ریلیز کردیا ہے یا یوں کہیں کہ جن کھلاڑیوں کی اب انہیں ضرورت نہیں ہے۔آئی پی ایل کے ۱۴؍ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی آئندہ ماہ ہوگی اور جن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا ہے انہیں خریدنے کا دیگر ٹیموں کے پاس موقع ہوگا۔ فرنچائیزی ٹیموں نے جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں ریٹین کیا ہے اور جنہیں باہر کیا ہے ان کی فہرست اس طرح ہے
ممبئی انڈینز
ریٹین کھلاڑی :روہت شرما ، کوئنٹن ڈی کوک ، سوریہ کمار یادو ، ایشان کشن ، کرس لن ، انمولپریت سنگھ ، سورو تیواری ، آدتیہ تارے ، کیرون پولارڈ ، ہاردک پانڈیا ، کرونال پانڈیا، انوکول راول ، جسپریت بمراہ ، ٹرینٹ بولٹ ، راہل چاہر ، جینت یادو ، دھول کلکرنی اور محسن خان۔
ریلیز کھلاڑی:لست ملنگا ، مچل میکلاگھن ، جیمز پیٹنسن ، ناتھن کولٹر نائل ، سرفین ردرفورڈ ، پرنس بلونت رائے ، دگ وجے دیشمکھ۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۱۵ء۵؍کروڑ
چنئی سپر کنگز
ریٹین کھلاڑی :سریش رائنا ، فاف ڈوپلیسس ، ڈوین براوو ، ایم ایس دھونی ، این جگدیشن ، ریتوراج گائیکواڈ ، کے ایم آصف ، رویندر جڈیجا ، جوس ہیزل ووڈ ، کرن شرما ، امباتی رائیڈو ، عمران طاہر ، دیپک چاہر ، شاردل ٹھاکر ، مچل سینٹنر، لونگی نگیڈی ، سیم کرن ، ایس کشور۔
ریلیز کھلاڑی:مونو سنگھ ، ہربھجن سنگھ ، شین واٹسن ، مرلی وجے ، پیوش چاؤلہ۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۲۲ء۹؍کروڑ
کنگز الیون پنجاب
ریٹین کھلاڑی :کے ایل راہل ، کرس گیل ، نکولس پورن ، مندیپ سنگھ ، محمد سمیع ، کرس جارڈن ، مینک اگروال ، روی بشنوئی ، پربھ سمرن ، دیپک ہڈا ، سرفراز خان ، ارش دیپ سنگھ ، مروگن اشون ، درشن نالکنڈے ، ایشان پوریل ، ہرپریت برار۔
ریلیز کھلاڑی: گلین میکسویل ، شیلڈن کوٹریل ، کرشنپا گوتم ، مجیب الرحمان ، جمی نیشم ، ہارڈس ولزون اور کرون نائر۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۵۳ء۲؍کروڑ
رائل چیلنجرز بنگلور
ریٹین کھلاڑی :وراٹ کوہلی ، اے بی ڈیولیرس ، یزویندر چہل ، دیودت پڈیکل ، واشنگٹن سندر ، محمد سراج ، نویدیپ سینی ، ایڈم زمپا ، شہباز احمد ، جوش فلپ ، کین رچرڈسن ، پون دیشپانڈے۔
ریلیز کھلاڑی:کرس مورس ، آرون فنچ ، معین علی ، اسورو ادانا ، ڈیل اسٹین ، شیوم دوبے ، امیش یادو ، پون نیگی ، گرکیریت مان اورپارتھیو پٹیل۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۳۵ء۷؍کروڑ
سن رائزرس حیدرآباد
ریٹین کھلاڑی :ڈیوڈ وارنر ، ابھیشیک شرما ، باسل تھمپی ، بھونیشور کمار ، جانی بیئرسٹو ، کین ولیمسن ، منیش پانڈے ، محمد نبی ، راشد خان ، سندیپ شرما ، شہباز ندیم ، شری وتس گوسوامی ، سدھارتھ کول ، خلیل احمد ، ٹی نٹراجن ، وجئے شنکر ، ردھیمان ساہا ، عبد الصمد ، مچل مارش ، جیسن ہولڈر ، پریم گرگ ، وراٹ سنگھ۔
ریلیز کھلاڑی:بلی اسٹینلیک ، باونکا سندیپ ، فیبین ایلن اور سنجے یادو۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۱۰ء۷۵؍کروڑ
کولکاتا نائٹ رائیڈرس
ریٹین کھلاڑی :ایون مورگن ، آندرے رسل ، دنیش کارتک ، کملیش ناگرکوٹی ، کلدیپ یادو ، لاکی فرگسن ، نتیش رانا ، پرسدھ کرشنا ، رنکو سنگھ ، سندیپ وارئیر ، شیوم ماوی ، شبھمن گل ، سنیل نرائن ، پیٹ کمنز ، ورون چکرورتی ، علی خان اور ٹم سائفرٹ۔
ریلیز کھلاڑی:ٹام بینٹن ، کرس گرین ، سدھارتھ لاڈ ، نکھل نائک ، ایم سدھارتھ ، ہیری گرنے۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۱۰ء۸۵؍کروڑ
راجستھان رائلز
ریٹین کھلاڑی :سنجو سیمسن ، بین اسٹوکس ، جوفرا آرچر ، جوس بٹلر ، ریان پراگ ، شریاس گوپال ، راہل تیواتیا ، مہیپال لومر ، کارتک تیاگی ، اینڈریو ٹے ، جئے دیو انادکٹ، ماینک مارکینڈے ، یشسوی جیسوال ، انوج راوت ، ڈیوڈ ملر ، منن وہرا ، رابن اتھپپا۔
ریلیز کھلاڑی:اسٹیو اسمتھ ، انکت راجپوت ، اوشانے تھامس ، آکاش سنگھ ، ورون آرون ، ٹام کورن ، انیرود جوشی ، ششانک سنگھ۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۳۴ء۸۵؍کروڑ
دہلی کیپیٹلز
ریٹین کھلاڑی :شکھر دھون ، پرتھوی شا ، اجنکیا رہانے ، رشبھ پنت ، شریاس ائیر ، اکشر پٹیل ، امیت مشرا ، ایشانت شرما ، آر اشون ، للت یادو ، آویز خان ، پروین دوبے ، کگیسو ربادا ، انریچ نورٹجے ، مارکس اسٹوئنس ، شمرون ہتھمائر ، کرس ووکس ۔
ریلیز کھلاڑی:کیمو پال ، سندیپ لمیچھانے ، الیکس کیری ، جیسن رائے ، موہت شرما ، تشار دیشپانڈے۔
نیلامی کیلئے بچی ہوئی رقم۔۱۲ء۸۰؍کروڑ