Inquilab Logo Happiest Places to Work

آخری لمحات میں الاتحاد کی فتح، ایشین چمپئن لیگ ایلیٹ کی امیدیں روشن

Updated: May 11, 2026, 9:08 PM IST | Riyadh

سعودی پرو لیگ کے ایک اہم مقابلے میں الاتحاد نے دمک کے خلاف ۱۔۲؍گول سے ڈرامائی انداز میں کامیابی حاصل کر کے ۲۷۔۲۰۲۶ء کے سیزن کے لیے کانٹیننٹل فٹ بال میں جگہ بنانے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔

Al Ittehad Players.Photo:X
الاتحاد کلب کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

سعودی پرو لیگ کے ایک اہم مقابلے میں الاتحاد نے دمک کے خلاف ۱۔۲؍گول  سے ڈرامائی انداز میں کامیابی حاصل کر کے ۲۷۔۲۰۲۶ء کے سیزن کے لیے کانٹیننٹل فٹ بال میں جگہ بنانے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔پرنس عبداللہ الفیصل اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے اس میچ میں حسام عوار اور عبدالعزیز البیشی کے گولز نے ٹائیگرز کو اہم تین پوائنٹس دلائے، جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر موجود التعاون کے برابر (۵۲؍ پوائنٹس) پہنچ گئے ہیں۔


میچ کا آغاز الاتحاد کے حق میں ہوا جب ۲۴؍ویں منٹ میں موسیٰ دیابی کے بہترین پاس پر حسام عوار نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو۰۔۱؍گول  کی برتری دلا دی۔ پہلا ہاف الاتحاد کے غلبے میں رہا، لیکن دوسرے ہاف میں دمک نے جارحانہ انداز اپنایا۔  متبادل کھلاڑی یاکو میتے کی آمد نے الاتحاد کے دفاع کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ۷۳؍ویں منٹ میں عبدالرحمن العبید کے کراس پر یاکو میتے نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ ۱۔۱؍سے برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:وجے کی ’’جنا نا ئیگن‘‘ جلد ہی ریلیز ہوگی: پروڈیوسر کی تصدیق


جب ایسا لگ رہا تھا کہ میچ برابری پر ختم ہوگا اور دمک ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، تو اسٹاپج ٹائم کے آخری لمحات میں حسام عوار نے گیند چھین کر باکس میں بھیجی، جہاں متبادل کھلاڑی عبدالعزیز البیشی نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کر کے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو خوشی سے نہال کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:مودی کی اپیل کے بعد حکومت کی وضاحت، ایندھن اور توانائی کا وافر ذخیرہ ہے


اس شکست نے دمک کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں کیونکہ وہ اب بھی ریلگیشن زون کے قریب ہیں۔ دوسری جانب، الریاض نے الفتح کے خلاف ۰۔۱؍گول  سے کامیابی حاصل کر کے اپنے پوائنٹس دمک کے برابر (۲۶؍  پوائنٹس) کر لیے ہیں، حالانکہ گول ڈفرنس کی بنیاد پر وہ اب بھی دمک سے پیچھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK