• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کارڈف میں لیام لیونگ اسٹون کا بلہ گرجا، انگلینڈ فاتح

Updated: September 15, 2024, 11:09 AM IST | Agency | Cardiff

لیام لیونگ اسٹون اور جیکب بیتھل نے۴۷؍ گیندوں پر۹۰؍ رن کی شراکت کرکے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Liam Livingstone. Photo: INN
لیام لیونگ اسٹون۔ تصویر : آئی این این

لیام لیونگ اسٹون اور جیکب بیتھل نے۴۷؍ گیندوں پر۹۰؍ رن کی شراکت کرکے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس طرح انگلینڈ نے ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔ ۱؍ سے برابر کر دی۔ تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۶؍ وکٹوں پر۱۹۳؍ رن بنائے۔ مشکل ہدف کے تعاقب میں اترنے والے انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ایک موقع پر اس کا سکور ۳؍ وکٹ پر۷۹؍ رن تھا۔ لیونگ اسٹون اور بیتھل نے یہاں سے چارج سنبھالا۔ بیتھل کے ۲۴؍ گیندوں پر ۴۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی پوزیشن ایک بار پھر نازک ہوگئی تاہم لیونگ اسٹون نے ۴۷؍ گیندوں پر ۵؍ چھکوں اور ۶؍ چوکوں کی مدد سے۸۷؍ رن کی شاندار اننگز کھیل کر انہیں فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ جب اسکور برابر ہوا تو لیونگ اسٹون آؤٹ ہو چکے تھے۔ ایسے میں عادل رشید نے فاتحانہ رن بنایا اور انگلینڈ کے اسکور کو۱۹؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۹۴؍ رن تک پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے باز فل سالٹ نے بھی۳۹؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK