Inquilab Logo

لیونل میسی کا فری کک پر گول، ارجنٹائنا فاتح 

Updated: September 09, 2023, 10:47 AM IST | Agency | Buenos Aires

 دوسرے ہاف میں لیونل میسی کے فری کک کی بدولت عالمی چمپئن ارجنٹائنا نے جنوبی امریکن ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے اپنے پہلے میچ میں ایکواڈور کو۰۔۱؍گول سے شکست دی۔

Lionel Messi, the captain of the football team of world champion Argentina, kicking. Photo: INN
عالمی چمپئن ارجنٹائنا کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کک لگاتے ہوئے ۔ تصویر:آئی این این

 دوسرے ہاف میں لیونل میسی کے فری کک کی بدولت عالمی چمپئن ارجنٹائنا نے جنوبی امریکن ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے اپنے پہلے میچ میں ایکواڈور کو۰۔۱؍گول سے شکست دی۔ ۳۶؍ سالہ ارجنٹائنا کے کپتان نے۷۸؍ویں منٹ میں۸۳؍ہزار تماشائیوں کے سامنے اہم گول کر کے اپنی ٹیم کو جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کرنے میں مدد دی۔ یہ میسی کا۱۷۶؍ بین الاقوامی میچوں میں۱۰۴؍ واں گول ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچوں میں یہ ان کا۲۹؍ واں گول تھا، جس نے یوروگوئے کے لوئس سواریز کے ریکارڈ کی برابری کی۔ جنوبی امریکہ کے دیگر کوالیفائنگ میچوں میں، کولمبیا نے رافیل سانتوس بورے کے۴۶؍ویں منٹ کے ہیڈر کی بدولت وینزویلا کو۰۔۱؍گول سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK