Inquilab Logo

لیونل میسی کی۶؍ جرسیاں دسمبر میں نیلام کی جائیں گی

Updated: November 22, 2023, 11:13 AM IST | Agency | Buenos Aires

فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی۶؍ جرسیوں کو دسمبر میں ۱۰؍ ملین ڈالرس سے زائد میں نیلام کئے جائے کا امکان ہے۔

Lionel Messi. Photo: INN
لیونل میسی۔ تصویر : آئی این این

فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی۶؍ جرسیوں کو دسمبر میں ۱۰؍ ملین ڈالرس سے زائد میں نیلام کئے جائے کا امکان ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء کے دوران لیونل میسی کی وہ۶؍ جرسیاں جو انہوں نے ارجنٹائنا کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب تن کی تھیں وہ رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ء کی فاتح ٹیم ارجنٹائنا کی قیادت کرنے والے کپتان لیونل میسی کی۶؍ جرسیاں ۱۰؍ ملین ڈالرس میں نیلام ہو سکتی ہیں ۔فٹبال اسٹار نے یہ جرسیاں سعودی عرب اور میکسیکو کے خلاف گروپ اسٹیج راؤنڈس کے پہلے ہاف کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، نیدرلینڈس اور کروشیا کے خلاف کھیلوں اور فرانس کے خلاف فائنل کے دوران عطیہ کی تھیں ۔نیلامی کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلامی کے دوران جرسیوں کی قیمت۱۰؍ ملین ڈالرس سے زائد جمع ہوتی ہے، تو یہ کھیلوں کی یادداشتوں کی سب سے مہنگی ترین نیلامی قرار دی جائے گی۔خیال رہے کہ اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی انفرادی جرسی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کی تھی، جو انہوں نے۱۹۹۸ء میں شکاگو بُلز کے خلاف اپنے این بی اے فائنل کے دوران پہنی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK