Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیٹن داس بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مقرر

Updated: May 05, 2025, 10:04 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کی ٹیم یو اے ای اور پاکستان کا دورہ کرے گی او راس کیلئے ۱۶؍ رکنی اسکواڈ کااعلان کیا گیا۔ مہدی حسن نائب کپتان مقرر

Litton Das.Photo:INN
لیٹن داس (تصویر:آئی این این )

 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے آئندہ دوروں کیلئے لیٹن داس کی قیادت میں۱۶؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ 
 لیٹن داس کو  تمام فارمیٹس میں بطور کپتان ان کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹی ۲۰؍ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ آف اسپنر مہدی حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ داس کو اگلے سال ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران بحیثیت  عبوری کپتان انہوں نے بنگلہ دیش کو غیر ملکی سرزمین پر۰۔۳؍ سے کلین سویپ کرنے میں مدد کی۔ وہ اب تک ایک ٹیسٹ، ۷؍ ون ڈے اور ۴؍ ٹی ۲۰؍ میں بنگلہ دیش کی کپتانی کر چکے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ کے صدر نظم العابدین نے کہا کہ لیٹن داس اگلے سال ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ تک ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ لیٹن کیلئے  تجربہ ایک اہم عنصر رہا ہے۔ داس ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانی کے دعویدار ہیں لیکن ان عہدوں پر کچھ وقت کیلئے فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔  قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش ۱۷؍ اور ۱۹؍مئی کو شارجہ میں کھیلے جانے والے ۲؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں  یواے ای سے مقابلہ کرے گا۔ اس کے بعد وہ۲۵؍ مئی سے شروع ہونے والی ۵؍میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان جائیں گے۔  
بنگلہ دیش اسکواڈ: لیٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نظم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شمیم ​​حسین، ذاکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن (نائب کپتان)، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور  شرف الاسلام۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK