Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹموتھی شالامے کو ’’ڈیوڈ دی دوناتیلو‘‘ (اطالوی آسکر) میں خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا

Updated: May 05, 2025, 9:59 PM IST | Rome

عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹموتھی شالانے کو ’’ڈیو ڈدی ناتیلو‘‘ (اطالوی آسکر) میں خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز انہیں مشہور فلم ’’کال می بائی یوور نیم‘‘ میں ان کی بہترین اداکاری کیلئے دیا جائے گا۔

World-renowned actor Timothée Chalamet. Photo: INN
عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹموتھی شالامے۔ تصویر: آئی این این

امسال ’’ڈیوڈ دی دوناتیلو‘‘ (اطالوی آسکر)میں ٹموتھی شالامے کو خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ۲۹؍ سالہ اداکار کو بدھ کو روم،اٹلی میں منعقدہونےوالی ڈیوڈ دی دوناتیلوکی تقریب میں ’’سینیمیٹک ایکسیلینس ‘‘کی کیٹیگری میں یہ اعزاز تفویض کیا جائے گا۔ اطالوی سنیما اکیڈمی کی صدرپیئرا ڈیٹاسیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یورپی نژاد امریکی اداکار ٹموتھی شالامے ایک بہترین اداکار اور آج بین الاقوامی سنیما کے باصلاحیت مرکزی کرداروں میں سے ایک ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راج شانڈیلیا کی اگلی فلم میں سدھارتھ ملہوترہ کے مقابل سری لیلا نظر آسکتی ہیں

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’اکیڈمی مسرت کے ساتھ ’’ڈیوڈ فار ایکسینلیس‘‘ کی کیٹیگری میںانہیں یہ اعزاز دے رہی ہے جس کا مطلب اختراعی فلموں اور خوبیوں سے مزین اور عالمی شہرت رکھنے والے عظیم اداکار کو خراج پیش کرنا ہے۔‘‘انہوںنے مزید کہا کہ ’’ہمارے لئے یہ یاد رکھنا اہم ہےکہ کس طرح اطالوی فلم ’’کال می بائی یوور نیم‘‘ کی وجہ سے انہوں (ٹموتھی شالامے)نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی جس کی ہدایتکاری عالمی شہرت یافتہ ہدایتکارلوکا گوادگنینونے کی ہے۔ ‘‘ ڈیوڈ دی دوناتیلو ایوارڈ کی میزبانی ایلینا صوفیہ ریکی اور میکا کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK