Inquilab Logo Happiest Places to Work

لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

Updated: July 30, 2026, 8:03 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی۲۰؍ ٹیم کے کپتان لٹن داس کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی ہے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنے والے مہدی حسن مرزا کی جگہ لیں گے۔

Litton Das.Photo:INN
لٹن داس۔ تصویر:آئی این این

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی۲۰؍ ٹیم کے کپتان لٹن داس کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی ہے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے ون ڈے ٹیم کی قیادت کرنے والے مہدی حسن مرزا کی جگہ لیں گے۔بی سی بی کے صدر تمیم اقبال نے   اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لٹن داس کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بورڈ مہدی حسن مرزا کو اضافی ذمہ داریوں سے آزاد رکھ کر ایک کھلاڑی کے طور پر ان کی بہترین کارکردگی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 


مہدی حسن مرزا کی قیادت میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ون ڈے سیریز جیتی تھیں۔ تمیم اقبال نے کہا کہ بورڈ کا ماننا ہے کہ سفید اور سرخ گیند کی کرکٹ کے لیے الگ الگ کپتان ہونے چاہئیں۔ ان کے مطابق لٹن داس محدود اوورز کی دونوں ٹیموں کی قیادت کریں گے، جبکہ نجم الحسن شانتو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا نے اے ایف اے اور متعدد کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی


انہوں نے کہا کہ مہدی حسن مرزا نہایت کامیاب کپتان ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے گزشتہ پانچ میں سے چار ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو فتح دلائی۔ تاہم ان کا خیال ہے کہ بنگلہ دیش کے لیے مہدی ایک کھلاڑی کے طور پر کسی بھی دوسری ذمہ داری سے زیادہ اہم ہیں۔ ان کے بقول اگرچہ وہ گیندبازی میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، لیکن بلے بازی میں ابھی اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں اور جب وہ مکمل فارم میں واپس آئیں گے تو بنگلہ دیش مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
ون ڈے کرکٹ میں لٹن داس اب تک اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔ انہوں نے ۱۰۴؍ ون ڈے میچوں میں۸۴ء۳۰؍  کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ تاہم ٹی ۲۰؍کرکٹ میں بطور کپتان ان کا ریکارڈ بہتر رہا ہے، جہاں انہوں نے گزشتہ دو برسوں میں ۳۱؍ میں سے۱۶؍ میچوں میں ٹیم کو کامیابی دلائی ہے۔ تمیم اقبال نے کہا کہ لٹن کی قائدانہ صلاحیت ہی انہیں محدود اوورز کی ٹیموں کا مستقل کپتان بنانے کی بنیادی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سیامی کھیر کی فلم ’’پل بھر کے لیے‘‘ کا آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۶ء میں ورلڈ پریمیئر


اس ماہ کے آغاز میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا۔ اب لٹن داس محدود اوورز کی دونوں ٹیموں کی قیادت کریں گے، جبکہ نجم الحسن شانتو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK