لیورپول نے گنرس کو چاروں شانے چِت کردیا

Updated: November 22, 2021, 1:08 PM IST | Agency | Liverpool

ای پی ایل کے میچ میں لیورپول نے آرسنل کو صفر۔۴؍ سے ہرادیا۔ لیورپول کے اسٹار محمد صلاح اور سادیو مانے نے بھی ایک ایک گول کیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں لیورپول نے اپنے گھریلو میدان اینفیلڈ پر زبردست  مظاہرہ کرتے ہوئے آرسنل فٹبال کلب (گنرس) کو چاروں شانے چِت کردیا۔ ای پی ایل کے میچ میں لیورپول نے اسٹارس کے گول کی بدولت آرسنل کو صفر۔۴؍ سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس فتح کے بعد لیورپول کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور وہ دوسرے نمبرپرآگیاہے ، حالانکہ اس کے اور تیسرے نمبرپر موجود مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے درمیان ۲؍پوائنٹس کا فرق ہے۔  سنیچر کی دیر رات ہونے والے ای پی ایل کے میچ میں پہلے ہاف ہی میں آرسنل کے منیجر مائیکل آرٹیٹا اور لیورپول کے منیجر یورگین کلوپ کو ریفری نے یلو کارڈ دکھایا۔ اس واقعہ کے بعد  لیورپول کے کھلاڑی حرکت میں آگئے اورانہوں نے مسلسل حملے شروع کردیئے۔۳۹؍ویں منٹ میں سادیو مانے نے الیگزینڈر آرنالڈ کی مدد سے پہلا گول کیا۔  میچ کے دوسرے ہاف میں لیورپول کےکھلاڑیوں نے بہت ہی جارحانہ انداز اختیار کیا۔ ڈیگو جوٹا نے ۵۲؍ویں منٹ میں لیورپول کیلئے دوسرا گول کیا۔ ۷۳؍ویں منٹ میں محمد صلاح نے سادیو مانے کی مدد سے ٹیم کا تیسرا گول کیا اور اسکور صفر۔۳؍ کردیا۔ میچ کے ۷۷؍ویں منٹ میں ٹی مینامینو نے الیگزینڈر آرنالڈ کی مدد سے ٹیم کا چوتھا گول کیا۔ اس گول کے بعد کوئی اور گول نہیںہوسکا اور لیورپول نے صفر۔۴؍ اسکور سے میچ جیت لیا۔  لیورپول فٹبال کلب کے ۱۲؍میچوں میں ۲۵؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK