Inquilab Logo

لیورپول فٹبال کلب کی ایسٹن ولا پر فتح ، سادیو مانے نے اہم کردار ادا کیا

Updated: May 12, 2022, 1:12 PM IST | Agency | Birmingham

ای پی ایل میں لیورپول نے ایسٹن ولا کو اس کے ہی میدان پر ایک۔۲؍ گول سے شکست دی۔ مانے نے دوسرے ہا ف میں اہم گول کیا

Sadio Mané.Picture:INN
سادیو مانے۔ تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں خطاب کیلئے زبردست مقابلہ آرائی جاری ہے اور لیورپول اور مانچسٹر سٹی کے درمیان چوہابلی کا کھیل جاری ہے۔ منگل کی دیر رات ہونےوالے میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے ایک گول سے پیچھے ہونے کے باوجود مقابلہ ۱۔۲؍ گول سے جیت کر۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ حالانکہ اس نے مانچسٹر سٹی فٹبال کلب سے پوائنٹس برابر کرلئے ہیں لیکن سٹی نے ایک میچ کم کھیلا ہے۔  یہ میچ بہت ہی صاف ستھرا تھا اور اس میچ میں کسی بھی ٹیم کو یلو کارڈ یا ریڈ کارڈ نہیں ملا تھا۔ میچ کے تیسرے منٹ میں ڈی لوئیز نے ایسٹن ولا ٹیم کا پہلا گول کرکےاسکور صفر۔ ایک کردیا۔ اس گول کے ۳؍ منٹ بعد ہی لیورپول فٹبال کلب کی جانب سے جوئل ماتپ نے برابری کا گول کرکے اسکور ۱۔۱؍ گول کردیا۔ اس کے بعد فرسٹ ہاف میں کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور یہی اسکور پر فرسٹ ہاف ختم ہوا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں زبردست رسہ کشی تھی اور لیورپول کے کھلاڑی مسلسل گول کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن کامیابی سادیو مانے کو ملی۔ ۶۵؍ویں منٹ میں  لیورپول کے ایل ڈائیزکے پاس پر سادیو مانے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ۱۔۲؍ کی برتری دلائی۔ اس برتری کے بعد دونوں جانب سے کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور لیورپول نے یہ میچ ۱۔۲؍ گول سے جیت لیا۔  اس میچ میں کامیابی کے بعدلیورپول  دوسرے نمبرپر ہے اور اس کے۳۶؍میچو ںمیں ۸۶؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف مانچسٹر سٹی کے ۳۵؍میچوں میں اتنے ہی پوائنٹس ہیں اور گول فرق کی وجہ سے پہلے نمبرپر ہے۔ تیسرے نمبرپر چیلسی فٹبال کلب ہے جس کے ۳۵؍میچوں میں ۶۷؍پوائنٹس ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK