Inquilab Logo

لکھنؤسپرجائنٹس کی ۳۶؍رن سے فتح ، ممبئی انڈینس کی آئی پی ایل کے ۱۵؍ویں سیزن میں ۸؍ویں شکست

Updated: April 26, 2022, 12:41 PM IST | Agency | Mumbai

؍۱۰۳؍رن لکھنؤ سپرجائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے بنائے۔ وہ مین آف دی میچ قرار دیئے گئے تھے

Lucknow Super Giants captain KL Rahul is seen in action against Mumbai Indians.Picture:INN
لکھنؤ سپرجائنٹس کے کپتان کے ایل راہل ممبئی انڈینس کے خلاف ایکشن میں نظرآرہے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

کپتان کے ایل راہل کی سنچری کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے آئی پی ایل ۱۵؍میچ میں ممبئی انڈینس کو۳۶؍ رن  سے شکست دے دی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت۱۶۹؍ رن  کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کی ٹیم ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف۱۳۲؍ رن ہی بنا سکی۔ ٹورنامنٹ میں یہ اس کی لگاتار۸؍ویں شکست ہے۔ ممبئی نے روہت شرما کے۳۹؍ رن  نے ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی لیکن پاور پلے کے بعد لکھنؤ نے ممبئی پر دباؤ ڈالنا شروع کیا۔ ٹاپ بلے باز ایشان کشن کوروی بشنوئی نے ۸؍ رن پرسلپ میں کیچ کرواکر آؤٹ کردیا۔ کنال پانڈیا، محسن خان اور آیوش بدونی ممبئی کے مڈل آرڈر کو پویلین کی راہ دکھاتے رہے۔ بڈونی نے دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو کو۷؍ رن پرآؤٹ کرکے اپنا پہلا آئی پی ایل وکٹ لیا۔ تلک ورما (۳۸؍رن) اور کیرون پولارڈ (۱۹؍ رن) نے کچھ وقت تک ممبئی کی اُمیدوں کو زندہ رکھا۔ جیسن ہولڈر نے۱۸؍ویں اوور میں تلک کو آؤٹ کردیا۔پولارڈ کو آؤٹ کرتے ہوئے پانڈیا نے اس میچ میں ۳؍ وکٹ اپنے نام کئے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر لکھنؤ کو بلے بازی کی دعوت دینے والی ممبئی نے پاور پلے میں اپنادبدبہ برقرار رکھا۔ تاہم راہل نے اپنے بلے کاکمال دکھاتے ہوئے ٹیم کیلئے رن جوڑتے رہے۔ انہوں نے۶۲؍ گیندوں پر۱۲؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۰۳؍ رن بنائے۔ لکھنؤ نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۶۸؍ رن بنائے۔کے ایل راہل کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ۳۰؍رن کا ہندسہ بھی نہ چھو سکا۔ جسپریت بمراہ نے کوئنٹن ڈی کاک کو۱۰؍ رن پر پویلین بھیج دیا۔ منیش پانڈے صرف۲۲؍رن بناکر کیرون پولارڈ کے ہاتھوں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ راہل کی اس سیزن میں ممبئی کے خلاف یہ دوسری سنچری ہے۔ممبئی کی جانب سے پولارڈ اور میریڈتھ نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ بمراہ اور سیمس کے کھاتے میں ایک ایک وکٹ آیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK