مچل مارش (۱۱۱؍رن) کی شاندار سنچری کے بعد پرنس یادو (تین وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ءکے بارش سے متاثرہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ۹؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: May 08, 2026, 4:10 PM IST | Lucknow
مچل مارش (۱۱۱؍رن) کی شاندار سنچری کے بعد پرنس یادو (تین وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ءکے بارش سے متاثرہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ۹؍ رن سے شکست دے دی۔
مچل مارش (۱۱۱؍رن) کی شاندار سنچری کے بعد پرنس یادو (تین وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ءکے بارش سے متاثرہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ۹؍ رن سے شکست دے دی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے لگاتار ۶؍ شکست کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ یہ آر سی بی کی ٹورنامنٹ میں چوتھی شکست ہے۔
Shami bhai, master of his domain 🫡✨ pic.twitter.com/hyOAROX6ZO
— Lucknow Super Giants (@LucknowIPL) May 8, 2026
رشبھ پنت کا آخری اوور دگویش راٹھی کو دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ انہوں نے اس اوور میں ۱۰؍ رنز دے کر اسکور کا دفاع کیا اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بچا لیا۔ ۲۱۳؍رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آرسی بی شروعات خراب رہی اور اس نے ۹؍ رنز پر ۲؍ وکٹ گنوا دیئے۔ جیکب بیتھل (۴) کو محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں پرنس یادو نے وراٹ کوہلی کو کھاتہ بھی کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ اس کے بعد کپتان رجت پاٹیدار اور دیودت پڈیکل نے اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے ۹۵؍رنز جوڑے۔
یہ بھی پڑھئے:میچ میں رولیکس گم گئی تھی، تقریب میں اندرا گاندھی بھی شریک ہوئی تھیں: زینت امان
پرنس یادو نے ۱۱؍ویں اوور میں پڈیکل کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ پیڈیکل نے ۲۵؍ گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۳۴؍ رنز بنائے۔ پرنس نے اسی اوور کی پانچویں گیند پر جیتیش شرما (ایک) کو بھی آؤٹ کیا۔ اگلے اوور میں شہباز احمد نے رجت پاٹیدار کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ پاٹیدار نے۳۱؍ گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۶۱؍ رنز بنائے۔ آر سی بی کے بلے بازوں کرونال پانڈیا اور روماریو شیفرڈ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے آخری اوور تک اپنے کو مقابلے میں برقرار رکھا۔ آر سی بی مقررہ ۱۹؍ اوورز میں ۶؍ وکٹ پر صرف ۲۰۳؍ رنز بنا سکی اور میچ نو رنز سے ہار گئی۔ کرونال پانڈیا نے۱۶؍ گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۲۸؍رنز بنائے۔ روماریو شیفرڈ نے ۱۵؍ گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۲۳؍ رنز بنائے۔ شہباز احمد نے ۱۶؍ویں اوور میں ٹم ڈیوڈ کو آؤٹ کر کے لکھنؤ سپر جائنٹس کو چھٹی کامیابی دلائی۔ ٹم ڈیوڈ نے۱۷؍ گیندوں پر چار چوکے اور تین چھکے لگا کر ۴۰؍ رنز بنائے۔
اس سے پہلے آج، یہاں لکھنؤ سپر جائنٹس نے یہاں بارش سے متاثرہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف تین وکٹ پر ۲۰۹؍رن کا اسکور بنایا۔ ڈی ایل ایس طریقہ کے تحت، آر سی بی کو ۱۹؍اوورز میں۲۱۳؍ رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا۔ آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:میچ میں رولیکس گم گئی تھی، تقریب میں اندرا گاندھی بھی شریک ہوئی تھیں: زینت امان
بلے بازی کرنے اتری لکھنؤ سپر جائنٹس کی اننگز کے ابتدائی دوسرے ہی اوور میں بارش نے خلل ڈال دیا۔ بارش رکنے کے تھوڑی دیر بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مچل مارش نے چوکے اور چھکے کی بارش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ اسی دوران ۱۰؍ویں اوور میں کرونال پانڈیا نے ارشین کلکرنی (۱۷؍رن) کو آؤٹ کردیا۔اس کے بعد موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلے بازی کے لیے نکولس پوران کو آگے بھیجا گیا۔ پوران نے مارش کا بخوبی ساتھ دیا۔ ۱۴؍ اوورس کے بعد دوبارہ بارش شروع ہو گئی جس سے کھیل روکنا پڑا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے ایک وکٹ پر ۱۴۵؍ رنز بنائے۔ مچل مارش ۱۰۷؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود تھے۔ نکولس پوران بھی ۱۴؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ بارش رکنے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو اوورز کی تعداد کم کر کے۱۹؍ اوورکر دی گئی۔ جوش ہیزل ووڈ نے ۱۷؍ویں اوور کی پہلی گیند پر مچل مارش کو باؤنڈری پر کیچ کروا کر آرسی بی کو ایک اہم کامیابی دلائی۔ مارش نے ۵۶؍ گیندوں پر ۱۱۱؍ رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور نو چھکے شامل تھے۔ پوران کو ۱۹؍ویں اوور میں راسخ سلام نے آؤٹ کیا۔ پوران نے ۲۳؍ گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۳۸؍ رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے نظرثانی شدہ اوور ۱۹؍ میں ۳؍ وکٹوں پر ۲۰۹؍رن بنائے۔ کپتان رشبھ پنت نے ۱۰؍ گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ ۳۲؍ رنز بنائے۔