Inquilab Logo

مدنپورہ کی الیون اسٹار ٹیم وائی پی ایل کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض

Updated: November 07, 2023, 11:38 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’ممبئی فٹبال اسوسی ایشن‘ (ایم ایف اے) کی جانب سے باندرہ کے نیویل ڈیسوزا گرائونڈ پر بڑے پیمانے پر منعقد کئے جانے والے تیسرے ’وائی پی ایل‘(یووا پریمیر لیگ) کے نئے سیزن میں مدنپورہ کی لڑکیوں کی ٹیم نے لگاتار ۲؍ ہفتوں سے کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ 

XI Star team participating in YPL. Photo: INN
وائی پی ایل میں شرکت کرنے والی الیون اسٹار ٹیم۔ تصویر:آئی این این

’ممبئی فٹبال اسوسی ایشن‘ (ایم ایف اے) کی جانب سے باندرہ کے نیویل ڈیسوزا گرائونڈ پر بڑے پیمانے پر منعقد کئے جانے والے تیسرے ’وائی پی ایل‘(یووا پریمیر لیگ) کے نئے سیزن میں مدنپورہ کی لڑکیوں کی ٹیم نے لگاتار ۲؍ ہفتوں سے کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ 
 مدنپورہ میں ’الیون اسٹار‘ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز انصاری نے انقلاب سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اتوار کو ان کی ٹیم نے سخت مقابلے کے دوران ایک کے مقابلے ۲؍ گول سے کامیابی حاصل کی اور اب ان کی ٹیم ان کے گروپ میں ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی ان کی ٹیم کا مقابلہ ایک مضبوط ٹیم سے تھا جس میں ان کی ٹیم نے صفر کے مقابلے ایک گول کرکے میچ جیتا تھا۔ اُس میچ میں بھی ان کی دفاعی کھلاڑی عائشہ شیخ نے گول کیا تھااور اس ہفتے بھی اس نے ایک گول کیا جبکہ دوسرا گول ممبرا سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی سارہ خان نے کیا۔سرفراز انصاری کے مطابق ان کی گول کیپر زخمی ہوگئی ہے اور ان دونوں میچ میں ان کی کھلاڑی سید کائنات نے گول کیپر کی ذمہ داری بخوبی نبھائی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK