ممبئی میں بی ایم سی کے ۲۰۲۶ء کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے ابتدائی نتائج میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: January 16, 2026, 5:25 PM IST | Mumbai
ممبئی میں بی ایم سی کے ۲۰۲۶ء کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے ابتدائی نتائج میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
مہاراشٹر میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں ۲۹؍ میونسپل کارپوریشنز میں تقریباً ۵۰؍فیصد ووٹروں نے جمعرات کو اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ سب کی نظریں ممبئی پر مرکوز ہیں، جہاں ٹھاکرے برادران نے اپنی سیاسی وراثت واپس حاصل کرنے کیلئے دوبارہ اتحاد کر لیا ہے اور وہ بی جے پی۔ شیو سینا اتحاد کے مقابل میدان میں ہیں۔
ممبئی بی ایم سی الیکشن نتائج ۲۰۲۶ءکی تازہ خبریں لائیو
نتائج کی اب تک (۵؍ بجے شام تک)کی مجموعی صورتحال
بی ایم سی کے ۲۲۷ وارڈز کیلئے ووٹنگ ۱۵ ؍جنوری ۲۰۲۶ ءکو ہوئی اور ووٹ گنتی ۱۶ ؍جنوری کی صبح شروع ہوئی۔ ابتدائی گنتی کے رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادی ( شندے گروپ) نے واضح برتری حاصل کر لی ہے، جس سے وہ بی ایم سی میں اکثریت کے قریب یا اس سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ بی جے پی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تقریباً ۱۱۹؍ سے زیادہ سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ شیو سینا (یوبی ٹی) اور متحدہ ٹھاکرے گروپ بچھڑ گئے ہیں ۔
ووٹنگ کا رجحان اور حصہ داری
ممبرانِ الیکشن کمیشن کے مطابق ممبئی بی ایم سی میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ تقریباً ۵۲ء۹۴؍ فیصد رہا، جو گزشتہ انتخابات (۲۰۱۷) کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔ گنتی کے ابتدائی ڈیٹا سے ظاہر ہوا کہ:بی جے پی مختلف وارڈز میں مضبوط برتری حاصل کر رہی ہے۔ شیو سینا(یوبی ٹی) کے امیدوار بھی کچھ وارڈز میں فاتح قرار پائے۔ کانگریس اور ایم این ایس نے چند وارڈز میں کامیابی حاصل کی۔
شیوسینا ( یو بی ٹی ) اور سیاسی نتیجے کا اثر
شیوسینا (یوبی ٹی)کیلئے یہ بی ایم سی الیکشن ایک اہم امتحان تھا، کیونکہ وہ ممبئی میں اپنی پرانی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم، ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی اور شندے گروپ کے اتحاد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نمایاں فائدہ پہنچایا ہے۔
کلیدی نتائج اور آئندہ صورتحال
بی جے پی- شندے اتحاد نے بی ایم سی میں اکثریت کی طرف مضبوط قدم بڑھا دیا ہے جس سے ممبئی کے اگلے میئر اور میونسپل بورڈ کی تشکیل آسان ہو گئی ہے۔ کانگریس، شیو سینا (یوبی ٹی)، اور ایم این ایس نے چند وارڈز میں کامیابیاں سمیٹی ہیں، مگر بڑی سیاسی طاقت بی جے پی اتحاد ہی بن کر ابھری ہے۔ حتمی سرکاری اعلان پارٹی وائز نشستوں کا بعد میں ہوگا، جب تمام وارڈز کی گنتی مکمل ہو جائے۔ موجودہ رجحانات بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے حق میں کافی مضبوط ہیں۔
بی جے پی-شیو سینا اتحاد نے۱۰۰؍ کا ہندسہ عبور کیا
ممبئی کے بی ایم سی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں۲۲۷؍ وارڈز میں۱۷۰۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔اب تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والے مہایوتی نے ۱۱۹؍ وارڈز میں آگے ہے۔جبکہ شیو سینا(یو بی ٹی) اور کانگریس پیچھے ہیں۔
مہاراشٹر بلدیاتی انتخابی نتائج۲۰۲۶ء: ’مہایوتی‘ اور ٹھاکرے برادران میں سخت مقابلہ
ٹھاکرے برادران۵۸؍ نشستوں پر سبقت میں
ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی)۵۳؍ وارڈز میں برتری حاصل کئے ہوئے ہے، جبکہ راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) ممبئی میں ۵؍ وارڈز میں آگے ہے۔
ابتدائی رجحانات میں ’مہایوتی ‘ کو سبقت
ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والے مہایوتی اتحاد اور شیو سینا (یو بی ٹی)ایم این ایس کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی (۸۰؍ سیٹیں )، شیو سینا (یو بی ٹی)ایم این ایس (۶۴؍سیٹیں )، کانگریس (۹؍سیٹیں )ممبئی کے انتہائی اہم بی ایم سی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں ۲۲۷؍ وارڈز میں ۱۷۰۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد۸۰؍ نشستوں کے ساتھ سبقت حاصل کئے ہوئے ہے، اس کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی)ایم این ایس۶۴؍ نشستوں پر جبکہ کانگریس۹؍ نشستوں پر آگے ہے۔