Inquilab Logo

جے وردھنے ممبئی انڈینس کی کارکردگی سے مایوس

Updated: May 21, 2022, 1:20 PM IST | Agency | Mumbai

ہیڈکوچ نے کہا: ٹیم میں جذبہ نہیں تھا، کچھ میچوں میں ہم اہم لمحات پر قابو نہیں پا سکے۔ ہم ایسا کرتے توہمیںکامیابی کا اعتماد حاصل ہوتا

Mumbai Indians captain Rohit Sharma failed to get to the top.Picture:INN
ممبئی انڈینس کی ٹیم کے کپتان روہت شرما اوپر جانے میں ناکام رہے ۔ تصویر: آئی این این

 ممبئی انڈینس کے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے جاری سیزن سے ٹیم کے جلد باہر ہونے کے بعد اہم لمحات پر قابو پانے میں ناکام رہے اور اچھا کرکٹ نہیں کھیل سکے۔ ممبئی کی ٹیم ممکنہ طور پر پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر رہے گی چاہے وہ سنیچر کو دہلی کیپٹلس کے سامنے کامیابی حاصل کر لے۔اس سے اوپر چنئی سپر کنگز رہے گی۔   جے وردھنے نے کہا کہ لیکن ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کی سطح کو دیکھتے ہوئے، آپ کو بہت دیانتداری سے کہنا پڑے گا کہ ہم نے اچھا کرکٹ نہیں کھیلا۔ جیسا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھاکہ  جذبہ نہیں تھا، کچھ میچوں میں ہم اہم لمحات پر قابو نہیں پا سکے۔ اگر ہم ایسا کر سکتے تو ہمیں لگاتار ۴۔۵؍ کامیابی حاصل کرنےکا اعتماد حاصل ہوتا، پھر ہم ایک کے لئے چیلنج کریں گے۔ ہم پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکےلیکن ہمارا سیشن اچھا نہیں رہا اور میں یقینی طور پر مایوس ہوں۔ ممبئی انڈینس نے انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھاری رقم پر خریدا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ تیز گیند باز چوٹ کی وجہ سے موجودہ سیزن میں نہیں کھیلیں گے۔ آرچر تاہم اب گروئن اسٹریس فریکچر کی وجہ سے انگلینڈ کے پورے ہوم سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ جے وردھنے نے کہا کہ ممبئی انڈینس کی ٹیم تیز گیند باز کی  صحت کو دیکھ رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ اگلے سیزن میں پیسر دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ابھی بہت دور ہے۔ ہماری ماہرین کی ٹیم ان کی پیش رفت کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہیں ماضی میں اس قسم کی چوٹ نہیں لگی تھی اس لئے  یہ نئی چیز ہے۔ امید ہے کہ حالات مزید خراب نہیں ہوں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے صحت یاب ہوتے ہیں۔ اگلے آئی پی ایل میں ابھی ۱۰؍ مہینے باقی ہیں اس لئے  صورتحال کا تجزیہ کرنے کے لئے کافی وقت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK