Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: انجینئرنگ کی مختلف فیلڈ کی معلومات؟

Updated: May 10, 2025, 4:53 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں بارہویں ( سی بی ایس ای) امسال کامیاب کرچکا ہوں۔میں انجینئر بننا چاہتا ہوں۔ آپ مجھے انجینئرنگ کی مختلف فیلڈ(جیسے الیکٹرانک، میکانیکل ، کیمیکل وغیرہ) کے بارے میں معلومات دیجئے۔ 

Before going into engineering, assess your interests. Photo: INN
انجینئرنگ کے شعبے میں جانے سے قبل اپنی دلچسپی کاجائزہ لیجئے۔ تصویر: آئی این این

انجینئرنگ کی مختلف فیلڈ کی معلومات؟
سوال: میں بارہویں ( سی بی ایس ای) امسال کامیاب کرچکا ہوں۔میں انجینئر بننا چاہتا ہوں۔ آپ مجھے انجینئرنگ کی مختلف فیلڈ(جیسے الیکٹرانک، میکانیکل ، کیمیکل وغیرہ) کے بارے میں معلومات دیجئے۔ 
جواب: انجینئرنگ کے شعبے میں ۳۰؍ سے زائد ضمنی شعبے ہیں ان سب کی معلومات دینا فی الوقت ممکن نہیں ،آپ گوگل سرچ انجن کے ذریعے تمام شعبوں کی تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔انجینئرنگ کی قدیم چار اہم شعبے ہیں ، کیمیکل ، سول ، میکانیکل اور الیکٹریکل۔ باقی تمام برانچیز دراصل ان ہی سے وابستہ ہیں،چند کی تفصیلات درجِ ذیل ہے
ایئروناٹیکل انجینئرنگ: ایئرکرافٹ کی ڈیزائن ، ریسرچ ، ڈیولپمنٹ ، بناوٹ، جانچ ،اسکی سائنس اور ٹیکنالوجی کا مطالعہ اس شعبے میں ہوتا ہے۔
کیمیکل انجینئرنگ: یہ انجینئرنگ کا وہ شعبہ ہے جس میں کیمیائی اور حیاتیاتی استعمال کے ذریعے اہم اور کارآمد کیمیائی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔
الیکٹریکل /الیکٹرنکس : الیکٹریکل اور الیکٹرنکس انجینئرز دونوں بجلی کے بنانے اور اس کے استعمال پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔اسی شعبے میں ریسرچ کرنے کے خواہشمند ہیں تو اس شعبے کی جانب قدم بڑھائیں۔ 
میکانکل انجینئرنگ :اس شعبے سے وابستہ ماہرین کسی میکانیکل سسٹم کو بنانے، اسکے ڈیزائن بنانے میں اور اس کے دیکھ ریکھ کا کام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK