• Sun, 27 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی او سے قبل جے ایس ڈبلیو ون پلیٹ فارمز کا بڑا انکشاف

Updated: September 27, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

مجوزہ ابتدائی عوامی پیش کش(آئی پی او) سے قبل جے ایس ڈبلیو وَن پلیٹ فارم کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی )میں کمپنی اور اس کے پروموٹرز سے متعلق متعدد قانونی معاملات کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق کمپنی خود ۵؍ٹیکس سے متعلق مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔

Jsw One.Photo:INN
جے ایس ڈبلیووَن۔ تصویر:آئی این این

مجوزہ ابتدائی عوامی پیش کش(آئی پی او) سے قبل  جے ایس ڈبلیو وَن پلیٹ فارم کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی )میں کمپنی اور اس کے پروموٹرز سے متعلق متعدد قانونی معاملات کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق کمپنی خود۵؍ٹیکس سے متعلق مقدمات  کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ اس کے پروموٹرز کے خلاف ۳۴۰؍ ٹیکس مقدمات، ۳؍ فوجداری مقدمات سمیت متعدد قانونی کارروائیاں زیر التوا ہیں۔ پروموٹرز سے متعلق زیر التوا مقدمات میں مجموعی رقم تقریباً۱۳۸۹۵؍  کروڑ روپے  بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:عالمی یومِ سیاحت: سفر ایک ایسا استاد ہے جو کلاس روم سے باہر نکل کر سبق دیتا ہے

ڈی آر ایچ پی کے مطابق جے ایس ڈبلیو وَن پلیٹ فارمز کے خلاف ۵؍ ٹیکس سے متعلق معاملات زیر التوا ہیں، جن میں مجموعی طور پر تقریباً۵۷ء۹؍ کروڑ روپے  کی رقم متنازع ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس کے خلاف یا اس کی جانب سے فی الحال کوئی فوجداری مقدمہ زیر التوا نہیں ہے۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی ذیلی کمپنیوں کے خلاف  ایک فوجداری مقدمہ اور۴؍ ٹیکس سے متعلق معاملات زیر التوا ہیں۔ ان معاملات میں مجموعی رقم تقریباً۸۳ء۱؍کروڑ روپے  ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی ذیلی اکائیوں کی جانب سے ۳؍ فوجداری قانونی کارروائیاں  بھی شروع کی گئی ہیں۔
 ڈی آر ایچ پی  میں کمپنی کے ڈائریکٹرز سے متعلق بھی قانونی کارروائیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈائریکٹرز کے خلاف ۳؍ معاملات میں قانونی یا ضابطہ جاتی اداروں  کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ تاہم ڈائریکٹرز کے خلاف کسی فوجداری مقدمے یا ٹیکس سے متعلق معاملے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔  کمپنی کے لیے سب سے زیادہ قانونی انکشافات اس کے پروموٹرز سے متعلق ہیں۔ڈی آر ایچ پی  کے مطابق پروموٹرز کے خلاف ۳؍ فوجداری مقدمات،۳۴۰؍ ٹیکس مقدمات، ۳۶؍ضابطہ جاتی یا قانونی کارروائیاں  اور گزشتہ پانچ مالی برسوں میں سیبی یا اسٹاک ایکسچینجز کی جانب سے ۶؍ تادیبی کارروائیاں  زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ پروموٹرز سے متعلق ۱۱؍ دیگر اہم مقدمات  کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ان تمام زیر التوا معاملات سے وابستہ مجموعی رقم تقریباً۱۳۸۹۵؍ کروڑ روپے  بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’مسلسل سیکھتے ہوئے اداکاری کو بہتر بنانا ہی میرا ہدف ہے‘‘

دستاویز کے مطابق پروموٹرز نے خود بھی ۲۱۰؍ قانونی کارروائیاں  شروع کی ہیں، جن میں مجموعی طور پر تقریباً  ۷۸۲۸؍ کروڑ روپے کی رقم شامل ہے۔ اس کے علاوہ  ۹؍دیگر اہم مقدمات  کا بھی ذکرڈی آر ایچ پی  میں کیا گیا ہے۔  کمپنی نے ڈی آر ایچ پی میں کہا ہے کہ فی الحال اس کی کسی بھی گروپ کمپنی کے خلاف ایسا معاملہ زیر التوا نہیں ہے جس سے کمپنی کے کاروبار پر سنگین منفی اثر  پڑنے کا امکان ہو۔تاہم، ایک گروپ کمپنی، جسے  Insolvency and Bankruptcy Code (IBC)  کے عمل کے تحت حاصل کیا گیا تھا، کا نام اب بھی بعض کریڈٹ انفارمیشن ایجنسیوں اور سرمایہ کاروں کی نگرانی سے متعلق فہرستوں میں  ڈفالٹر اور وِل فال ڈیفالٹرس کے طور پر ظاہر ہو رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ڈیفالٹس  جے ایس ڈبلیو گروپ کی جانب سے حصول سے قبل کی مدت  سے متعلق تھے۔ کمپنی نے بتایا کہ متعلقہ ادارے کو اب بینکوں سے  No-Dues Certificates  حاصل ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈفالٹر اور وِل فال ڈیفالٹرس کیٹیگری سے نام ہٹانے کے لیے متعلقہ اداروں سے درخواست بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK