Inquilab Logo

آج اسٹیمفورڈبریج میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے درمیان معرکہ آرائی

Updated: November 12, 2023, 10:56 AM IST | Agency | London

ای پی ایل کے میچ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کا پلڑا بھاری ہے۔ سٹی کی ٹیم ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا چاہے گی۔ چیلسی بھی جیت کی متمنی۔

City player Erling Holland. Photo: INN
سٹی کے کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ میں اس ہفتے کے آخر میں دو سب سے بڑی ٹیموں کے درمیان زبردست تصادم ہے کیونکہ اتوار کواسٹیمفورڈ برج پر ایک اہم مقابلے میں چیلسی فٹبال کلب کی ٹیم پیپ گارڈیالا کی مانچسٹر سٹی کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ 
چیلسی اس وقت پریمیر لیگ اسٹینڈنگ میں ۱۰؍ ویں نمبر پر ہے اور اس سیزن میں اب تک اس کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ لندن کی ٹیم نے اپنے پچھلے گیم میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کو ۱۔۴؍گول سے شکست دے دی اور اس ہفتے کے آخر میں اسی طرح کا نتیجہ حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔چیلسی کے حوصلے بلند ہیں ۔ 
 دوسری طرف مانچسٹر سٹی اس وقت لیگ ٹیبل پر سرفہرست ہے لیکن اس سیزن میں ابھی تک اپنے عروج پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ اس ہفتے یوئیفا  چمپئن لیگ میں ینگ بوائز کو۰۔۳؍گول کے فرق سے شکست دی اور اس میچ سے پہلے پراعتماد ہو گی۔
مانچسٹر سٹی نے پچھلے مہینے میں دوبارہ سر اٹھانے کے اشارے دئیے ہیں اور وہ پریمیر لیگ ٹیبل کے ٹاپ حصے میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کا ارادہ کرے گا۔ جیریمی ڈوکو اور فل فوڈین کے اچھے کھیل نے ٹیم کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے اور وہ اس ہفتے کے آخر میں اپنی شناخت بنانے کیلئے مقابلہ کرے گی۔ لندن کے چیلسی فٹبال کلب نے موریسیو پوچیٹینو کی قیادت میں بہتری لائی ہے لیکن وہ اتوار کو ایک زبردست امتحان سے گزرے گی۔ مانچسٹر سٹی کاغذ پر بہتر ٹیم ہے اور اس میچ میں کامیابی کی دعویدار بھی ہے۔ 
چیلسی کو مانچسٹر سٹی پر معمولی سی تاریخی برتری حاصل ہے اور اس نے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے۱۷۵؍ میچوں میں سے۷۱؍ میں کامیابی حاصل کی ہے اور مانچسٹر سٹی کی۶۵؍ فتوحات ہیں ۔ چیلسی نے پریمیر لیگ میں مانچسٹر سٹی کے خلاف اپنے آخری۴؍ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔مئی ۲۰۲۱ء میں سٹی نے چیلسی کو ۱۔۲؍گول سے قریبی شکست دی تھی۔ 
  مانچسٹر سٹی نے پریمیر لیگ میں چیلسی کے خلاف گھر سے باہر اپنے آخری ۳؍ میچوں میں سے ہر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مانچسٹر سٹی نے تمام مقابلوں میں چیلسی کے خلاف اپنے آخری ۶؍ میچ جیتے ہیں اور ان میچوں میں مجموعی طورپر ۱۰؍ گول کئے ہیں ۔ مانچسٹر سٹی کو گزشتہ ہفتے بورن ماؤتھ کے خلاف۱۔۶؍ سے کامیابی ملی تھی ۔ یہ پریمیرلیگ میں پیپ گارڈیالا کی رہنمائی میں سٹی چھٹی کامیابی تھی جس میں ٹیم نے کم ازکم ۶؍گول کئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK