ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیم آرسنل کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر نویں بار خطاب اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: March 23, 2026, 3:59 PM IST | London
ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیم آرسنل کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر نویں بار خطاب اپنے نام کر لیا۔
ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیم آرسنل کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر نویں بار خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پیپ گارڈ یولا چار بار یہ ٹرافی جیتنے والے ایلکس فرگیوسن اور جوزے مورینہو کو پیچھے چھوڑ کر اس ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین منیجر بن گئے ہیں۔
۲۱؍سالہ نیکو او ریلی میچ کے ہیرو ثابت ہوئے، جنہوں نے دوسرے ہاف میں محض چار منٹ کے فرق سے دو شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔ آرسنل کے گول کیپر کیپا اریزابلاگا کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے او ریلی نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ میتھیوس نونس کے بہترین کراس پر او ریلی نے ہیڈر کے ذریعے اپنا دوسرا گول مکمل کیا۔
2026 LEAGUE CUP WINNERS!!! 🏆 pic.twitter.com/ICxLVwIhOD
— Manchester City (@ManCity) March 22, 2026
پریمیئر لیگ میں برتری رکھنے والی آرسنل کی ٹیم فائنل میں اپنی توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور۱۹۹۳ء کے بعد پہلی بار لیگ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ میچ کے آخری لمحات میں گیبریل کی کوشش گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئی، جس سے آرسنل کی واپسی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔گزشتہ سال کوئی ٹرافی نہ جیتنے والی مانچسٹر سٹی نے اس فتح کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:علیشا چنائے نے بالی ووڈ میں انڈی پاپ کو فروغ دیا
میسی کا ایک اور سنگِ میل: کیریئر کا ۹۰۱؍ واں گول، انٹر میامی کی فتح
فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ نیویارک سٹی ایف سی کے خلاف کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں میسی نے اپنے کیریئر کا ۹۰۱؍ واں گول اسکور کرتے ہوئے انٹر میامی کو۲۔۳؍گول سے شاندار فتح دلا دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نیویارک سٹی کی اس سیزن میں ناقابلِ شکست رہنے کی مہم کا بھی خاتمہ ہو گیا۔میسی نے میچ کے۶۱؍ ویں منٹ میں ایک بہترین فری کک کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنا ۹۰۱؍ واں گول مکمل کیا۔ برازیلین ڈیفنڈر میکائیل نے ۷۴؍ ویں منٹ میں شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کی۔
یہ بھی پڑھئے:ایران نےجنگ کے خاتمے کیلئے۶؍ شرائط رکھیں
کون کاف چیمپئن کپ سے باہر ہونے کے بعد انٹر میامی کے لیے یہ جیت انتہائی اہمیت کی حامل تھی۔ یاد رہے کہ لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا۹۰۰؍ واں گول گزشتہ ہفتے نیش ول کے خلاف میچ میں اسکور کیا تھا۔ مسلسل دو میچوں میں دو بڑے سنگِ میل عبور کرنا میسی کی فارم اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔