Inquilab Logo

یوئیفا چمپئن لیگ میں مانچسٹر سٹی نے راؤنڈ ۱۶؍ کا پہلا مرحلہ عبور کرلیا

Updated: February 15, 2024, 11:08 AM IST | Copenhagen

انگلینڈ کے فٹبال کلب نے کوپین ہیگن کلب کو اس کے ہی میدان پر ۱۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ کیون ڈی بروئن نے بہترین کارکردگی پیش کی

Kevin De Bruyne is often Manchester City`s key player for the big occasion and he has proved that right once again.
کیون ڈی بروئن اکثر بڑے موقع کیلئے مانچسٹر سٹی کے اہم کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیاہے کہ یہ بات صحیح ہے۔

کیون ڈی بروئن اکثر بڑے موقع کیلئے  مانچسٹر سٹی کے اہم کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیاہے کہ یہ بات صحیح ہے۔ یوئیفا چمپئن لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ ۱۶؍ کے پہلے مرحلے میں مانچسٹر سٹی نے مقامی فٹبال کلب کوپین ہیگن کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے دی۔ 
 کیون ڈی بروئن نے ایک گول اسکور کرکے اور دو دیگر گول کرنے میں معاونت کرکے ٹیم کی راؤنڈ ۸؍ میں جگہ یقینی کردی ہے۔ اب مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے مرحلے میں اپنے گھریلو میدان اتحاد اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی ۔  یہ سٹی  کے لئے  چمپئن  لیگ میں پچھلے سیزن تک مسلسل ۹؍ جیتنے کا انگلش کا ریکارڈ ہے اوراس نے  پچھلے۲؍ مہینوں میں تمام  ۱۰؍ مقابلوں میں  لگاتار کامیابی حاصل کی ہے۔
 میچ کی بات کریں تو گول کیپر ایڈرسن موریس کی صرف ایک لاپروائی کی وجہ سے ایک گول ہوا۔اس  کی وجہ سے۳۴؍ ویں منٹ میں کوپین  ہیگن کو برابری ملی، سٹی کو ۳؍ ہفتوں میں مانچسٹر میں دوسرے مرحلے میں مضبوط برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔ ڈینش فٹبال کلب کے اگلے راؤنڈ میں داخل ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔  سیزن کے ابتدائی مرحلے میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ۵؍ ماہ تک میدان سے دور  ہونے کے بعد ڈی بروئن بظاہر ٹاپ فارم میں  لوٹ آئے ہیں۔ 
 مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے کہا کہ ’’سب سے بڑے کھلاڑی سب سے بڑے مراحل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ سچائی ہے جب آپ  چمپئن  لیگ کے آخری ۱۶؍میں ہوتے ہیں تو آپ کو بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوتاہے ۔‘‘ڈی بروئن نے واپسی کے بعد سے ۶؍ گیمز میں ۹؍ گول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK