Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹر یونائیٹڈ نے برینٹ فورڈ کا غرور خاک میں ملا دیا

Updated: April 28, 2026, 8:03 PM IST | Manchester

مانچسٹر یونائٹیڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں ۱۷؍ویں فتح ہے۔

United`s Player Sesko.Photo:X
یونائٹیڈ کے کھلاڑی سیکسو۔ تصویر:ایکس

 مانچسٹر یونائٹیڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں ۱۷؍ویں فتح ہے۔کیسمیرو اوربینجمن سیسکونے ایک، ایک گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں ۲؍گول سے ہرا دیا۔ 


مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کیسمیرو نے۱۱؍ویں اوربینجمن سیسکونے ۴۳؍ ویں منٹ پر بالترتیب ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم کی طرف سے میچ میں واحد گول میتھیاس جینسن نے سکور کیا۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ۶۱؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر نے ’’ڈان ۳‘‘ کے متعلق کہا کہ فلم ضرور بنے گی

سیلٹا ویگو کی مزاحمت دم توڑ گئی، ویلریال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد میدان مار لیا
 ویلریال نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد سیلٹا ویگو کی ٹیم کو ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ ویلریال کے جیرارڈ مورینواور نکولس پیپی نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ای ایس پی این کے مطابق یہ ویلریال کی لیگ میں ۲۰؍ویں فتح ہے۔اس کامیابی کے بعد ویلریال کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن ہے ۔

یہ بھی پڑھئے:اوبر کپ ۲۰۲۶ء: ہندوستانی خواتین ٹیم کا سفر ختم


اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہے۔ اسپین کے شہر ویلریال کے ڈی لا سیرامیکا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویلریال کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیلٹا ویگو کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں۲؍گول سے ہرا دیا۔ جیرارڈ مورینونے میچ شروع ہونے کے بعد دوسرے منٹ پر اور نکولس پیپی ۲۹؍ ویں منٹ پر ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ میچ میں سیلٹا ویگو کی طرف سے واحد گول بورجا ایگلیسیاس نے ۷۳؍ ویں منٹ پر اسکور کیا۔ویلریال کی لیگ میں یہ ۲۰؍ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں ۶۵؍پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK